اسد عمر نے کورونا کی نئی لہرسے متعلق خبر دار کر دیا

اسد عمر نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثرمسترد کر دیا

?️

اسلام آباد( سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمرنے کورونا سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان میں کورونا وبا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں۔اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 594 کیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماسک کا استعمال کورونا سے بچنےکا بہترین طریقہ ہے۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اومی کرون ویرینٹ کے 11 کیسز کے بعد 14 جنوری تک کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آ چکا ہے، جہاں اس کے مزید 8 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 30 فیصد پر آ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 594 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 207 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 30 فیصد پر آ گئی۔

مشہور خبریں۔

لوگ جنگ بندی سے آگاہ رہیں: صنعاء

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:   یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے

امریکہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیاں ختم کرے:چین

?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ ایران

فرانسیسی صدر کا صیہونیوں کی حمایت کرنے کا نیا انداز

?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے غزہ کی پٹی میں صیہونیوں کے جرائم

صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی چرواہا گرفتار

?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے صیہونی آبادکاروں کے حملہ کا شکار ہونے والے

لاہور میں ہزاروں پاکستانی فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: اسی دوران جب غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری

صنعا مظاہرے کا بیان: بعض عرب حکمرانوں کی صیہونیوں کی حمایت کی مذمت

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: یمنی عوام کے مختلف طبقات نے آج صنعاء میں "غزہ

ہم سب دہشتگردی کے مقابلہ میں متحدہیں:بشار الاسد

?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:شامی صدر نے آج اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا

روس نے برطانیہ سے معافی کا مطالبہ کیا

?️ 17 فروری 2022سچ خبریں:  روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے