?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں جب کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی مردان کی مختلف یونیورسٹیز اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشست ہوئی، خصوصی نشست میں عبد الولی خان یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مدارس کے طلبہ اور اساتذہ شریک ہوئے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے معرکہ حق، حالیہ پاک-افغان کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
مردان کی جامعات اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی گفتگو کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت پرپاک فوج اور عوام ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔
اس دوران، طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے غازیان اور شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے ہمارے پاک افواج کے بارے میں بہت سے ابہام دور ہو گئے ہیں۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ قوم امن کی کاوشوں اور ملک کی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جب کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے خیبر پختونخوا کے نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
شرکا کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کی آگاہی ملی کہ کس طرح ملک دشمن عناصر ہمارے ملک اور افواج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرتے ہیں۔
اساتذہ نے کہا کہ افواج پاکستان کی ملک کو درپیش خطرات کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں ہیں، اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔


مشہور خبریں۔
کیا ملک میں دوبارہ عام انتخابات ہوسکتے ہیں؟
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں 2024 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے
جولائی
پنجاب میں پیپلز پارٹی اورن لیگ کے درمیان اقتدار کا فارمولا طے
?️ 31 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پیپلز پارٹی اورن لیگ کے درمیان پنجاب میں اقتدار کا فارمولا
مئی
جنگی حالات میں لوٹ مار؛ صیہونی معاشرے کا نیا بحران بے نقاب
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:ایرانی میزائل حملوں کے دوران اسرائیل میں تباہ شدہ گھروں
جولائی
بائیڈن حکومت کو انصار اللہ کے مقابل میں جغرافیائی شکست کا سامنا
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ انٹرسیپٹ نے اپنے ایک مضمون میں یمن کے
جنوری
آزادی اظہار رائے کا گہوارا کہلانے والے فرانس میں مسلمانوں کے حقوق کی پامالی
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی حکام تقریباً 80 لاکھ مسلمانوں کی میزبانی کے باوجود اسلام
دسمبر
مہوش حیات کی تصویرپر ہزاروں لائکس اور کمنٹس
?️ 15 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی معروف اداکارہ و سُپر ماڈل مہوش حیات نے
اکتوبر
غزہ کی تعمیر نو کے راستے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی رکاوٹیں
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:جنگ کے بعد کے مرحلے میں سب سے اہم مسئلہ
فروری
تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں، حریت کانفرنس
?️ 13 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
نومبر