🗓️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں احتساب، شفافیت اور کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے اہم اقدام کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی دیکھ بھال اور مرمت (ایم اینڈ آر) کے کاموں کی مؤثر نگرانی اور فنڈز کے دانشمندانہ استعمال کے لئے ریگولیٹری فریم ورک بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر سی ایم سیکریٹریٹ نے چیف سیکریٹری کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں سڑکوں، سرکاری عمارتوں، نہروں، آبنوشی سکیموں اور ٹرانسفارمرز کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے مختص فنڈز کے استعمال کے لیے مؤثر ریگولیٹری فریم ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے۔
مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ریگولیٹری فریم ورک کے بغیر ایم اینڈ آر فنڈز کا استعمال سرکاری وسائل کے غیر ضروری استعمال، کام میں تاخیر اور غیر معیاری کام کا سبب بن رہا ہے، ان مسائل سے نمٹنے کے سلسلے ایم اینڈ آر فنڈز کے استعمال کے لئے ایک جامع اور ہمہ جہت ریگولیٹری فریم تیار کیا جائے، مجوزہ ریگولیٹری فریم ورک کے تحت تمام اضلاع کی سطح پر ڈسٹرکٹ سپروائزری کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔
سی ایم سیکریٹریٹ کا مراسلے میں کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان، سول سوسائٹی کے نمائندے اور محکمہ منصوبہ بندی کے متعلقہ حکام بطور ممبر کمیٹی میں شامل کیے جائیں، یہ کمیٹیاں اپنے اپنے اضلاع میں ایم اینڈ آر کے کاموں پر عملدرآمد اور نگرانی کے ذمہ دار ہونگے، ڈسٹرکٹ سپروائزری کمیٹیاں اپنے اپنے اضلاع میں ہر محکمے کے لیے ایم اینڈ آر کے کاموں کی نشاندہی اور ترجیحات کا تعین کریں گے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمیٹیاں ایم اینڈ آر کے کاموں کی نشاندہی کے بعد مجوزہ منصوبے حتمی منظوری کے لیے متعلقہ محکمے کو ارسال کریں گی، متعلقہ محکمے کی ڈیپارٹمنٹل سکروٹنی کمیٹی منصوبے کی باضابطہ منظوری دے گی، یہ کمیٹیاں اپنے اپنے اضلاع میں ایم اینڈ آر کے کاموں کی سالانہ رپورٹ شائع کریں گی، سالانہ رپورٹ ایم اینڈ آر کے کاموں کی جزئیات، اخراجات، تصویری دستاویزات، جی پی ایس کوارڈینیٹس اور دیگر تفاصیل پر مشتمل ہوگی۔
وزیراعلیٰ کا مراسلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ اضلاع کی سطح پر ہنگامی مرمت کے کام اور رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے کام سمیت ایم اینڈ آر کے دیگر تمام کام ڈسٹرکٹ سپروائزری کمیٹی کی سفارشات پر عمل میں لائے جائیں گے، ڈسٹرکٹ سپروائزری کمیٹیاں ایم اینڈ آر کے جاری سکیموں پر کام کا جائزہ لینے کے لئے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کریں گے، ہر سطح پر وزیراعلیٰ کے ان ہدایات پر فوری اور من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
مشہور خبریں۔
عائشہ عمر کا شادی کے بعد 10 سال تک اداکاری نہ کرنے کا اعلان
🗓️ 25 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ شادی
اپریل
پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار
🗓️ 12 جنوری 2024پشاور: (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی (پشاور) نے
جنوری
صیہونیوں کی کالی فائل میں ایک اور شکست ریکارڈ
🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: الخضیره کی بہادرانہ کارروائی، جس میں دو صیہونی ہلاک اور
مارچ
انٹربینک میں روپے کی قدر میں ایک روپے 28 پیسے کا اضافہ، ڈالر 275 روپے کا ہوگیا
🗓️ 6 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز
فروری
سیلاب نے بستیوں کی بستیاں اجاڑ دیں، متاثرین مشکلات کا شکار
🗓️ 20 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچی خبریں) سیلاب نے بستیوں کی بستیاں اجاڑ دیں، متاثرہ
ستمبر
یمن میں جارحین کی آپسی جھڑپیں
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:جنوبی یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کرائے
اگست
مشرقی شام میں 2 امریکی اڈوں پر 20 سے زائد راکٹ فائر
🗓️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:شام کے شمال مشرق میں واقع دیر الزور صوبے میں 2
مارچ
صیہونیوں نے شام سے نکلنے کے لیے کیا شرائط رکھی ہیں؟
🗓️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:سابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسر نے شام کے علاقے سے اسرائیل
جنوری