?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کا یہ استحقاق ہے کہ ملکی مفاد، عوام کی دلچسپی کے لیے جو اشتہار حکومت بہتر سمجھتی ہے وہ دے سکتی ہے اور اس کا دفاع کرنا بھی میں جانتی ہوں۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید اور پاک ۔ ترک دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر جو اشتہارات شائع کرائے گئے اس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کی انا اور ضد یہ ہے، دو ممالک کے درمیان دوستی کو جشن منایا جارہا ہے جس کے سرمایہ کاروں کو انہوں نے ناراض کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ صرف شہباز شریف کے حسد اور انا میں آپ نے ترک کمپنیوں کو نیب کی جیلوں میں ڈالا اور آج وزیر اعظم وہاں گئے کہ ان کا پھیلایا ہوا گند صاف کریں اور ان کی لگائی آگ بجھائیں۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے سر اس وقت شرم سے جھک گئے جب انہوں (ترکی) نے 4 سال کی داستانیں سنائیں کہ کس طرح سرمایہ کاروں سے سیاسی انتقام کے لیے بدلہ لیا گیا، ملکی مفاد کو انگوٹھیوں اور گھڑیوں میں بیچا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اشتہار کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں لے جاکر کیا پیغام دیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف، پاک ۔ ترک دوستی کے خلاف ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی 75 سال کی دوستی کا جشن منانے کے لیے یہ اشتہار دیا گیا۔
ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ترکی میں جو اس کا جشن منایا گیا، لوگو متعارف کرائے گئے اور جس طرح انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا اسی کو تو دیکھ کر ذہنی حالت خراب ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن کا ملکی مفاد گھڑی اور توشہ خانہ سے شروع ہو کر 5 قیراط کی انگوٹھی پر ختم ہو انہیں ملکی مفاد کا کیا پتا کہ دوسرے ممالک کی سرمایہ کاری سے کیا فائدہ ہوتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ میرا، حکومت پاکستان کا یہ استحقاق ہے کہ ملکی مفاد، عوام کی دلچسپی کے لیے جو اشتہار حکومت بہتر سمجھتی ہے وہ دے سکتی ہے اور اس کا دفاع کرنا بھی میں جانتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ جھوٹوں نے ایک فگر دیا کہ ایک ارب 75 کروڑ کے اشتہارات دے دیے گئے، آپ کو شرم بھی نہیں آتی، ملک کے ساتھ کیا کر گئے ہیں اور صبح دوپہر شام جھوٹ بولتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ 4 سال میں 3 ارب 29 کروڑ روپے کے پی ٹی آئی کے جھنڈوں والے اشتہارات دے کر گئے جس کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی اور وہ واجبات اب ہم ادا کر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 100 دن بعد انہوں نے یہ اشتہار چھاپا کہ ‘ہم مصروف تھے’، کس چیز میں مصروف تھے ذرا بتائیں؟ کیوں کہ ملک کی ترقی، معیشت ٹھیک کرنے میں تو آپ مصروف نہیں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ فرح گوگی صاحبہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے ہر منصوبے، تبادلے، تعیناتی اور ڈیل سے پیسے بٹورنے میں مصروف تھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ 100 روز والا اشتہار دینے والے آج پاک ۔ ترک دوستی کی 75ویں سالگرہ کا اشتہار آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں لے گئے اور وہاں سے بھی جواب مل گیا۔


مشہور خبریں۔
مریم اپنے چچا کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے
?️ 4 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگووزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی
جون
تقریبا 100 دن تک بیٹری چلانے والا فون متعارف
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: امریکی بیٹری ساز کمپنی انرجائزر نے ایک قدم آگے بڑھتے
فروری
Johann Gutenberg faces tough questions during news conference
?️ 30 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
صیہونی ریاست سے فرار کا بڑھتا ہوا رجحان؛ تل ابیب بحران کا شکار
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا اور سماجی اداروں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے
مارچ
کیا ترکی عراق میں شام کے منظر نامے کو دہرانا چاہتا ہے؟
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: عراق کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے رہنما عقیل الردینی نے
جنوری
ابو عبیدہ کی نئی تقریر کے پیغامات؛ نیتن یاہو کے لیے میدان تنگ کرنا
?️ 21 جولائی 2025سچ خبرین: القسام کے ترجمان نے اپنی حالیہ تقریر میں جو ان
جولائی
عمران خان کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج
?️ 25 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم اورپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان
جون
عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ
?️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں امریکی
اپریل