حکومت کا 15 جنوری سے خصوصی سیکیورٹی فیچرز کا حامل ’ب‘ فارم متعارف کرانے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 10 سال سے زائد العمر بچوں کے لیے 15 جنوری سے خصوصی سیکیورٹی فیچرز کے حامل ’ب‘ فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں اداے ’اے پی پی‘ کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خصوصی ’ب‘ فارم (رجسٹریشن سرٹیفکیٹ) کا 15 جنوری سے مرحلہ وار اجرا کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا، محکمہ پاسپورٹ کے اشتراک سے 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویر کے حامل ’ب‘ فارم جاری کرے گا، ان اقدامات سے بچوں کی شناختی معلومات کی چوری اور ان کے غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔

یہ اقدامات بچوں کے جعلی شناختی کارڈز، غیر قانونی پاسپورٹ کے حصول اور انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم کی روک تھام میں معاون ثابت ہوں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین نادرا، ڈی جی پاسپورٹ اور پوری ٹیم کو مختصر مدت میں ’ب‘ فارم میں اصلاحات متعارف کرانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں 15 جنوری سے نادرا مراکز میں 10 سال سے زائد اور 18 سال سے کم عمر بچوں سے انگلیوں کے نشانات اور تصاویر لی جائیں گی۔

ان بچوں کے ساتھ والدین میں سے کسی ایک یا قانونی سرپرست کا آنا لازم ہے اور انہیں اپنے ہمراہ اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور بچے کا یونین کونسل یا ٹاؤن کمیٹی سے جاری شدہ کمپیوٹرائزڈ پیدائشی سرٹیفکیٹ بھی لانا ہوگا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق نادرا میں ضروری کارروائی کے بعد بچے کا تصویر والا ’ب‘ فارم جاری کیا جائے گا، 10 سال سے زائد اور 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو نئے پاسپورٹ کی درخواست دیتے وقت نادرا سے جاری شدہ انگلیوں کے نشانات اور تصویر والا ’ب‘ فارم پیش کرنا ہوگا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق پرانا ’ب‘ فارم جس میں تصویر اور انگلیوں کے نشانات شامل نہیں مذکورہ بالا عمر کے بچوں کے لیے قابل قبول نہیں ہوگا۔

ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ والدین یا قانونی سرپرست نادرا سے 10 سال سے زائد العمر بچے کی تصویر اور انگلیوں کے نشانات والا نیا ’ب‘ فارم بنوائیں، پاسپورٹ کے حصول کی درخواست جمع کرائے جانے پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، نادرا کے ڈیٹابیس سے بچے کی تصویر اور انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کرے گا، اگلے مراحل میں مزید اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق یونین کونسلز میں آنکھوں کے نشانات یعنی آئرس اسکین، تصاویر اور انگلیوں کے نشانات حاصل کرنے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، نادرا کے شناختی نظام کو صوبوں کے سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ ضم کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر پہلے سے بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، تمام پاکستانی شہریوں کو ڈیجیٹل آئی ڈی کا اجرا کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کی ترکی شام تعلقات کی بحالی کی مخالفت

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی میں امریکی سفیر نے ترکی اور شام کے تعلقات کو

سام سنگ نے گلیکسی ایم سیریز کا پہلا 5 جی فون متعارف کرادیا

?️ 30 اپریل 2021سیؤل(سچ خبریں) اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی سام سنگ نے گلیکسی

کیا بھارت اور پاکستان ایک اور فوجی تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں؟

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:پہلگام حملے کے بعد دونوں جوہری طاقتیں تناؤ کی انتہا پر،

وفاقی کابینہ نے برآمدی صنعت کیلئے گیس کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کرلیا

?️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلات ونشریات فواد چودھری نے کہا

سید حسن نصراللہ کی شہادت سے حزب اللہ کمزور کیوں نہیں ہوگی؟

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: سید حسن نصراللہ کی شہادت حزب اللہ اور مزاحمتی محاذ

شہباز گل کی لیگی رہنماؤں پر شدید تنقید

?️ 18 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے لیگی

جرمن شہری بے وطن ہو سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو میں امریکہ

نئے انتخابات کب ہوں گے اس کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے:الیکشن کمیشن

?️ 6 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے