حکومت نے کورونا ویکسینیشن کے لئے عمر کی حد میں مزید کمی کر دی

7کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتِ پاکستان نے کورونا ویکسین کے لئے عمر کی حد میں مزید کمی کرتے ہوئے 15سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کافیصلہ کرلیا ہے، 15 تا18سال عمرکےافرادکی ویکسی نیشن 13ستمبرسےہوگی اور ویکسی نیشن کیلئےب فارم کااستعمال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے کورونا ویکسی نیشن کیلئے عمر کی حد میں مزید کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے 15سال عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 تا18سال عمرکےافرادکی ویکسی نیشن 13ستمبرسےہوگی، 15 تا 18 سال والوں کوفائزرکوروناویکسین لگائی جائےگی۔

ذرائع نے بتایا کہ این سی اوسی نے15تا 18 سال والوں کی ویکسی نیشن کی منظوری دیدی، 15 تا 18 سال عمرکے افراد کی ویکسی نیشن کیلئے ب فارم کا استعمال ہو گا۔ یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے 18 سال سےکم عمرافرادکی نظر ثانی شدہ ویکسینیشن گائیڈ لائنز جاری کردی گئی تھی ،جس میں کہا گیا تھا کہ

واضح رہے کہ 12تا 17سالہ کمزور قوت مدافعت والے افراد کو فائزر ویکسین لگے گی، کمزورقوت مدافعت والےافرادکومیڈیکل سرٹیفکیٹ کاثبوت پیش کرناہوگا۔خیال رہے پاکستان میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، یومیہ 80 سے زائد اموات ریکارڈ اور 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ کئے جارہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا، عوام میں شدید خوف و ہراس

?️ 19 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے

سندھ کو فلاحی کاموں کیلئے دی گئی رقم میں کرپشن کا انکشاف

?️ 17 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)وفاقی  حکومت کی  جانب سے فلاحی کاموں کے لئے سندھ

وزیر خارجہ نے کشمیر کے مسئلہ پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھا خط

?️ 5 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کے

ایرانی حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین کے خالی ہونے سے نتن یاہو پریشان

?️ 21 جون 2025ایران کی جانب سے صہیونیستی ریاست کے خلاف میزائل حملوں کے بعد،

یحیی سنوار کے بھائی کے ممکنہ جانشین کے بارے میں العالم کی قیاس آرائیاں

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: خبری نیٹ ورک العالم نے عزالدین قسام بریگیڈز کے ایک

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی

?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجشسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست

عمران خان کو خوش قسمتی سے نالائق اپوزیشن ملی ہے: شیخ رشید

?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان

صیہونی فوج کا نیا سربراہ

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ بینی گانٹز نے اسرائیلی فوج کے چیف آف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے