پاکستان کا اسرائیلی متنازع قانون پر رد عمل، عالمی برادری اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے

پاکستان کا اسرائیلی متنازع قانون پر رد عمل، عالمی برادری اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے

?️

پاکستان کا اسرائیلی متنازع قانون پر رد عمل، عالمی برادری اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے
 حکومتِ پاکستان نے اسرائیلی کنسٹ  میں مغربی کنارے کے علاقوں پر قبضے سے متعلق متنازع بل کی منظوری پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام فلسطین کی خودمختاری پر حملہ اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
جمعرات کو دفترِ خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کے علاقوں اور غیرقانونی یہودی بستیوں پر اپنی نام نہاد "حاکمیت” بڑھانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا یہ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ایسے اقدامات نہ صرف خطے میں قیامِ امن کی کوششوں کو کمزور کرتے ہیں بلکہ مزید عدم استحکام کو جنم دیتے ہیں۔
پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ اسرائیل کو اس کی غیرقانونی سرگرمیوں اور مسلسل قانون شکنی پر جوابدہ ٹھہرایا جا سکے۔
دفترِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق، خصوصاً ان کے حقِ خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور اپنے علاقائی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر انصاف، امن اور انسانی وقار کے قیام کے لیے کام کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی کنسٹ نے حال ہی میں دو مسودہ قوانین منظور کیے ہیں، جن کے تحت مغربی کنارے کے بعض حصوں اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں واقع "معالیہ ادومیم” نامی یہودی بستی کو اسرائیل میں شامل کرنے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ اس اقدام پر متعدد ممالک، تنظیموں اور عالمی رہنماؤں نے شدید مذمت کی ہے۔

مشہور خبریں۔

الیکشن ایکٹ میں ترمیم کےخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 4 دسمبر کو ہوگی

?️ 1 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کا 6 رکنی آئینی بینچ

قطر نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے معاہدے کی تفصیلات پر بات کی

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے قطر کے وزیر اعظم اور

دو امریکی خواتین کا پیغام: ہم ایران کے خلاف جنگ اور بمباری کے خلاف ہیں

?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں: دو امریکی خواتین جنہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان

شیخ الخطیب: اسرائیل اپنی شکست کو لبنانیوں کے درمیان فتنہ انگیزی سے پورا کرنا چاہتا ہے

?️ 6 اپریل 2026سچ خبریں: لبنان کی سپریم اسلامی شیعہ کونسل کے نائب صدر نے

چین، سعودی عرب اور یو اے ای کا قرضوں کے بارے میں اعلان

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب

شام میں اسرائیلی حکومت کے خطرے پر ترک تجزیہ کاروں کے خیالات

?️ 20 جولائی 2025 سچ خبریں:  ترکی کے ایک تجزیہ کار کا شام کی حالیہ

زونگ نے ’پی ٹی سی ایل کے ساتھ ٹیلی نار کے انضمام‘ کی مخالفت کردی

?️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل)

تل ابیب اور امارات کے درمیان فلائی دبئی کی پروازوں پر اختلافات میں شدت

?️ 14 اکتوبر 2026سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، بن گوریون ہوائی اڈے کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے