حکومت میں تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ تھا:عمران خان

?️

پشاور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج ڈیجیٹل نمائندوں سے پشاور میں ملاقات کی جس دوران ان سے مختلف سوالات کیے گئے۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت میں تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ تھا۔پیغام بھیجا گیا کہ ملک کا سوچیں، پیغام کس کی طرف سے آیا تھا یہ ابھی نہیں بتا سکتا۔

امریکا کے زیراثر مخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ ختم کرنے کے لیے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔لانگ مارچ ختم نہ کرتا تو خون خرابہ ہوتا۔ عمران خان نے عدم اعتماد کے دوران آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کر دی۔انہوں نے کہا کہ 26 سالوں سے کہہ رہا ہوں کہ آصف زرداری اور ن لیگ ایک ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اسمبلیوں سے مستفعی ہو چکے، تصدیق کے لیے جانے کی ضرورت نہیں۔

قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔اسمبلی میں واپس جانے کا مطلب ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کر لیا۔اب کسی رکن کو انفرادی طور پر اسمبلی جانے کی ضرورت نہیں۔قبل ازیں عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے ’سکائے نیوز‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگرممالک سے تعلقات رکھنا جن میں امریکا ، روس اورچین بھی شامل ہیں پاکستان کے مفاد کے لئے ہے ، پاکستان کے 22 کروڑ عوام نے مجھے اس لئے منتخب کیا تھا کہ میں ان کی خدمت کرسکوں اس لئے نہیں کہ دنیا میں جہاں کچھ غلط ہورہا ہے اسے ٹھیک کروں ، عراق، افغانستان یا یوکرین تمام ملٹری آپریشنز کے خلاف ہوں ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نہیں چاہتا اسلام آباد میں لوگ جمع کرکے دوبارہ اقتدارمیں لائیں ، امریکی رجیم چینج سے جو حکومت لائی گئی اس میں60 فیصد مجرم ہیں، اس لیے الیکشن چاہتے ہیں کہ عوام کو فیصلہ کرنے دیں وہ کس کو منتخب کرتے ہیں ، عوام مسلط کردہ حکومت کو قبول نہیں کریں گے ، دنیا کو پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی پر عمل میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ، ہمیں بھی غیرجانبدار رہنے دیں تاکہ ہم اپنے لوگوں کی دیکھ بھال کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ریکارڈز زرمبادلہ پاکستان آیا ، ریکارڈ فصلیں ہوئیں گروتھ ریٹ 6 فیصد رہا انڈسٹری ترقی کر رہی تھی، ریکارڈ ٹیکس کلیکشن ہوا پاکستان کورونا کے دوران دنیا کے 5 بہترین ممالک میں شامل رہا ، بہتر پالیسی کے ذریعے کورونا کی وبا پر قابو پایا ، گروتھ ریٹ5 اعشاریہ 6 فیصد رہا انڈسٹری ترقی کر رہی تھی۔ عمران خان نے کہا کہ ہم روس سے سستا تیل اور گندم خریدنا چاہتے تھے، میرا دورہ روس پہلے سے طے شدہ تھا، مجھے کیسے پتہ تھا کہ روس پہنچوں گا تو یوکرین پر حملہ ہو جائے گا ، بھارت نے مسئلہ کشمیر پر یو این قرارداوں کی مسلسل خلاف ورزی کی، بھارت نے کشمیروں سے حق چھینا کیا کسی نے اس پر بات کی؟ کشمیر میں ظلم وبربریت ہے ہزاروں کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ کررہا ہے کیا کسی نے اس کی مذمت کی؟ بھارت کی مذمت اس لیے نہیں کی جاتی کیوں کہ وہ ان کا اتحادی ہے۔

مشہور خبریں۔

برطانیہ کی جانب س دو سخت گیر صہیونی وزرا کے اثاثے منجمد 

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: برطانیہ کی حکومت نے آج اسرائیلی کابینہ کے دو انتہا پسند

جفری اپسٹین کے اسکینڈل میں برطانوی سلطنتی خاندان پر بڑھتا ہوا دباؤ

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں:جفری اپسٹین کے جنسی استحصال کے اسکینڈل کی وجہ سے برطانوی

عراقی مزاحمتی تحریک کا متحدہ عرب امارات کو سخت انتباہ

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک سے وابستہ گروہ الوعد الحق نے متحدہ عرب

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد مہوش حیات کی فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی

?️ 23 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ہر سال ہونے والے ’انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز‘ (آئی

کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے مزید علاقوں میں لاک ڈاون لگایا جائے گا

?️ 12 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ کورونا کیسز

سپارکو کا چاند پر تحقیق کیلئے چینی مشن کا حصہ بننے کا اعلان

?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چین کے

دریاؤں کے بہاؤ میں بہتری، ارسا نے خریف کے پانی کی تقسیم کیلئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پانی کی

عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 40 فیصد جبکہ پاکستان میں 16 فیصد اضافہ کیا گیا

?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے