?️
کراچی: (سچ خبریں) ہر سال ہونے والے ’انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز‘ (آئی پی پی اے) کی پانچویں سالانہ ایوارڈز تقریب برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں 22 اکتوبر کو منعقد ہوئی جہاں اداکارہ مہوش حیات نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فوری سیز فائر کا مطالبہ بھی کیا۔
انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز میں متعدد ٹی وی و فلم کے اداکاروں نے شرکت کی جب کہ احسن خان، عائشہ عمر، حمائمہ ملک اور دیگر اداکاروں نے ڈانس پرفارمنس کرکے چار چاند لگا دیے۔
آئی پی پی اے کی سالانہ پانچویں ایوارڈز تقریب میں شرکت کرنے والی شوبز شخصیات نے انسٹاگرام پر تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جب کہ ایوارڈز جیتنے والے اداکاروں کو ساتھی شخصیات نے مبارک باد بھی پیش کی۔
اس دوران اداکارہ مہوش حیات نے فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
مہوش حیات اپنی اداکاری کے علاوہ سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہیں، ایوارڈ لینے کے لیے جب مہوش حیات اسٹیج پر پہنچی تو انہوں نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتےہوئے کہا کہ ’غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے دیکھ کر خوشی محسوس کرنا مشکل ہے، جیسا کہ ڈاکٹر کنگ کہتے ہیں، ’خاموش رہنا اتنا ہی خطرناک ہے جتنا کہ آواز اٹھانا‘۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی مائیں اپنے معصوم بچے کھو رہی ہیں، ہر بچے کی زندگی اہم ہے غزہ میں جو بچوں کے ساتھ ہورہا ہے وہ اس کے مستحق نہیں ہیں، ہسپتال، اسکولز اور گھروں کو تباہ کیا جارہا ہے۔
مہوش حیات نے اپنے تقریر کے دوران ’فوری سیز فائر‘ کا مطالبہ بھی کیا۔
اداکارہ نے ویڈیو کے کپشن میں لکھا کہ ’گزشتہ رات مانچسٹر میں جہاں مجھے ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں اپنے کردار کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا، میں نے ہمیشہ اہم مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ خطے میں امن ممکن اس کے لیے ہمیں انسانیت کو سمجھنا ہوگا، میری دعا ہے کہ لوگوں کی آپس میں نفرتیں ختم ہوں اور ایک دوسرے کے لیے ہمدردی پیدا ہو۔‘
اس کے علاوہ تقریب میں دیگر اداکاروں کو بھی ایوارڈ دیے گئے جن میں فلم کی کیٹگری میں فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ اسی فلم کے لیے اداکار ہمایوں سعید نے بہترین اداکار، اداکارہ مہوش حیات نے بہترین اداکارہ اور بہترین سپورٹنگ کردار کے لیے سہیل احمد کو ایوارڈ دیا گیا۔
اس کے علاوہ بہترین ہدایت کار کے لیے فلم ’دم مست‘ کو ایوارڈ دیا گیا۔
ڈرامے کی کیٹیگری کی بات کی جائے تو بہترین ڈراما سیریل کا ایوارڈ ’صنف آہن‘ کو دیا گیا جبکہ اسی ڈرامے کے ہدایت کار کو بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دیا گیا۔
احسن خان (ڈراما میرے ہم نشین) کو بہترین اداکار، ہانیہ عامر (ڈراما سنگ ماہ) کو بہترین اداکارہ اور احسان خان اور حبا بخاری (ڈراما ہم نشیں) کو بہترین جوڑے کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔


مشہور خبریں۔
عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے، وزیراعظم
?️ 26 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی
مارچ
انتخابات کیس: نئی مردم شماری کالعدم قرار دیں تو انتخابات کس مردم شماری کے تحت ہوں گے؟ چیف جسٹس
?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات 90 روز میں کرانے
اکتوبر
لبنان: اسرائیل کشیدگی روکنے کی کوششوں میں ناکام ہو رہا ہے
?️ 6 جنوری 2026سچ خبریں: لبنانی صدر نے کہا کہ اسرائیل اپنی مسلسل جارحیت سے
جنوری
صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت میں کیوبا بھی شامل
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: کیوبا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
جون
بانی پی ٹی آئی نے تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کیوں کیا؟
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے
جولائی
نئے سال کے آغاز سے سم بند کرانے پر چارجز عائد کرنے کا فیصلہ
?️ 14 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے
نومبر
ایچ ای سی کے بجٹ میں کمی نہیں ہو گی:وزیر اعظم
?️ 30 مئی 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو اعلیٰ ثانوی
مئی
لبنان کا الیکشن امریکہ اور اسرائیل کی شکست کا منظر تھا: باسل
?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: لبنان کی الطیار الوطنی الحر پارٹی کے سربراہ جبران باسل
مئی