?️
کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ نے صوبے بھر میں آٹے کی مہنگے داموں فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے فلور ملز مالکان سے کامیاب مذاکرات کے بعد صوبے بھر میں 95 روپے فی کلو آٹے کی فروخت کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کا بحران اس وقت پورے پاکستان میں ہے، مہنگائی کے بعد اس کے نرخ بہت اوپر گئے ہیں اور پاکستان میں واحد صوبہ سندھ ہے جو غریب اور مستحقین کو 65 روپے فی کلو آٹا فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ روزانہ کی بنیاد پر 460 ٹرک کراچی اور سندھ بھر میں یومیہ 10 کلو آٹے کے 6 لاکھ تھیلے 65 روپے فی کلو کے حساب سے عوام میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کسانوں سے گندم خرید کر رعایتی نرخوں پر عوام کو دے رہی ہے اور سبسڈی کا بوجھ سندھ حکومت کو اٹھانا پڑ رہا ہے اور سندھ کی عوامی حکومت نے فیصلہ کیا کہ عوام کو سستا آٹا فراہم کیا جائے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں چیزیں مہنگی ہونے کے بعد وزیر خوراک مکیش چاؤلہ کو پیپلز پارٹی کی قیادت نے سختی سے ہدایت کی کہ اوپن مارکیٹ میں جو مہنگا آٹا فروخت ہو رہا ہے اس کو سستا کرنے کے لیے اقدامات کریں۔
انہوں نے کہا کہ مکیش چاؤلہ کی ذاتی کوششوں سے وہ آٹا جو پہلے صرف ان ملز کو جاتا تھا جہاں سے ہم سبسڈائزڈ آٹا عوام کو 65 روپے فی کلو پہنچا رہے تھے، اب اسی آٹے کو عام فیکٹریوں کو پہنچاتے ہوئے ان کے کوٹے کو بڑھا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے کوٹا بڑھایا تو اس کا ریٹ 160 روپے سے کم ہو کر 120 روپے فی کلو ہوگیا لیکن اب حکومت سندھ کی کوششوں سے آٹا 95 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا، جبکہ غریب اور مستحق لوگ 65 روپے فی کلو میں ہی آٹا خرید سکیں گے۔
اس موقع پر وزیر خوراک سندھ مکیش چاؤلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت سے ہدایت آئی کہ ہم فلو ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ بیٹھیں اور آٹا مہنگا ہونے کی وجوہات معلوم کی جائیں، کل فلور ملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ ہوا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارا کوٹا بڑھایا جائے تاکہ مارکیٹ میں استحکام لایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ 65 روپے فی کلو والا سرکاری آٹا غریبوں کو اسی نرخ پر ملتا رہے گا اور فلور ملز کا کوٹا بڑھانے کے بعد انہوں نے 95 روپے فی کلو میں آٹا فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور وہ آٹا جو عام دکانوں پر 160 روپے فی کلو مل رہا ہے، وہ اب 95 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔
صوبائی وزیر خوراک نے گندم کی قلت یا خاتمے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس گندم بہت ہے، ایک جہاز کل پہنچا اور ایک جہاز آج صبح پہنچا ہے، گندم حکومت سندھ کے پاس بھی ہے اور ان فلور ملز کے پاس نجی اسٹاکس میں بھی گندم دستیاب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مارچ تک اسی نرخ پر آٹا ملے گا اور کوشش ہو گی کہ اس کی قیمت 95 روپے سے نیچے لائیں۔
انہوں نے میڈیا سے بھی کہا کہ وہ دو سے تین دن انتظار کریں تاکہ سپلائی پوری ہو سکے اور اس کے بعد اس حوالے سے بے شک احتساب کریں۔
اس موقع پر آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین چوہدری محمد یوسف نے کہا کہ سندھ میں آٹا پورے پاکستان کے مقابلے میں مسلسل سستا ملتا رہا ہے اور جب اسلام آباد میں آٹا فی کلو 160 روپے تھا تو سندھ میں 140 روپے فی کلو ملتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سندھ کے ساتھ مل کر پالیسی بنائی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہر دکان اور ہر گلی میں ہر کسی کو سستا آٹا ملے اور آج ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہم یہ کام کریں گے، طلب اور رسد پوری کرنے میں دو تین دن لگیں گے لیکن ہم آپ کو اس کی گارنٹی دیتے ہیں کہ آپ سب کو دکانوں پر سستا آٹا ملے گا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں کا 20واں ہفتہ
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ 19 ہفتوں کی طرح 20ویں ہفتے بھی نیتن یاہو اور
مئی
موساد چیف کی لیک ہونے والی معلومات کی تصدیق
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ موساد چیف کے قریبی ذرائع
مارچ
میانمار میں 30 افراد کی جلی کٹی لاشیں برآمد
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار میں کچھ گاڑیوں کے اندر تیس افراد کی جلی ہوئی
دسمبر
سرینگر کے اسکول میں حجاب پر پابندی ،مسلمانوں کی شناخت پر ایک اور شرمناک حملہ ہے ، غلام گلزار
?️ 9 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جون
ہمارا موقف شام کی خودمختاری کا تحفظ ہے: اردگان
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہم شام
دسمبر
خضر عدنان کی شہادت کے جواب میں صیہونیوں کے لیے پیغام
?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:سکیورٹی ماہرین نے خضر عدنان کی شہادت پر غزہ کی پٹی
مئی
مقبوضہ جموں وکشمیر میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں اورگرفتاریوں کا سلسلہ تیز
?️ 28 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ
اپریل
ایپل نے نئی اپ ڈیٹ پیش کردی
?️ 14 جنوری 2022نیویارک ( سچ خبریں) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی
جنوری