?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت سے آئی ایم ایف ڈیل کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے۔ بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کے لیے ناممکن ہو گیا ہے۔
فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ ان حالات میں حکومت کو آئی ایم ایف سے ہونے والی ڈیل پر مکمل وضاحت دینا ہو گی اور تمام شرائط کو سامنے لانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں شامل سیاستدانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازع ہے ان کی باتوں پر آنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کر سکتے۔
قبل ازیں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف سے ڈیل کی کوشش کو ناکام بنانے کا الزام پاکستان تحریک انصاف پر لگایا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ آئی ایم ایف معاہدے کے خلاف خط لکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پیر کو ہونے والے بورڈ اجلاس کے بعد پاکستان کو قرض کی قسط جاری کرے گا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا نے ایک خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ کے پی کے حکومت آئی ایم ایف کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ تیمور خان جھگڑا پیر کو ان سے ملنے اسلام آباد آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے جمعہ کی شام تیمور خان جھگڑا سے فون پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بڑی حیرت ہوئی کہ پورا ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور ہمارے کچھ نادان دوست اپنی سیاسی دکانداری چمکانے میں لگے ہوئے ہیں ،میں ہاتھ جوڑتا ہوں کہ خدا کے لئے اس وقت سیاست نہ کریں اور جو پاکستانی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ان کی مدد کے لئے آ گے آ ئیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ملکی معیشت دائو پرلگا رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر اعظم کا رد عمل
?️ 14 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے
جولائی
ہم نے فیصلے کرلیے اب وفاقی حکومت فیصلہ کرے:فواد چوہدری
?️ 3 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم
دسمبر
شام میں داعش کے دوبارہ سر اٹھانے عراق کا اظہار تشویش
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے شام میں داعش کے
جنوری
کیا ٹرمپ کی دھمکی بی بی سی کے تابوت میں آخری کیل ہوگی؟
?️ 15 نومبر 2025 کیا ٹرمپ کی دھمکی بی بی سی کے تابوت میں آخری
نومبر
فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کے لیے وبال جان بننے والے ہتھیاروں کے ساتھ طاقت کا مظاہرہ
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تنظیم عزالدین قسام بریگیڈ کے مجاہدین نے غزہ کے
فروری
پنجاب میں اعلی افسران کے ساتھ ساتھ وزارتوں میں بھی تبدیلی کا امکان
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب
ستمبر
مقبوضہ فلسطین کے شہر مودیعین کے ایک شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی
?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شہر مودیعین میں تفریحی اور
دسمبر
غزہ جنگ کے بارے میں انڈونیشیا کا بیان
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: انڈونیشیا کے نائب صدر نے غزہ میں جنگ کے خاتمے
نومبر