اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات میں کہا کہ ہم حضورﷺکی تعلیمات ہی ترقی کا بہترین ذریعہ ہیں اور ان پرعمل پیراہوکرہی ترقی کرسکتےہیں۔مولانا طارق جمیل نے بھی نوجوانوں کی کردارسازی پر زور دینے کے لئے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معروف مذہبی سکالرمولانا طارق جمیل کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قائم کردہ ریاست مدینہ کی بنیادی اقدار اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شاندار تعلیمات کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مجوزہ کردار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم بحیثیت قوم صرف حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ترقی کر سکتے ہیں۔مولانا طارق جمیل نے ریاست مدینہ کے فلاحی ماڈل کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دینےکے لیے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول کو رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس کے ذریعے سیرت نبی ﷺ بچوں اوربڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کا اتھارٹی کی نگرانی خود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے اتھارٹی کے چیئرمین کی تلاش شروع کردی ہے، دنیا کے بہترین مذہبی اسکالرز کو چیئرمین بنایا جائے گا، جو اسلام سے متعلق دنیا کو آگاہ کرے گا۔
مشہور خبریں۔
کیا سنیتا مارشل اسلام لانے والی ہیں؟
جون
بائیڈن نے آتشیں اسلحہ کے کنٹرول کے اصول کا مطالبہ کیا
جون
ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس: سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیلیں بحال
اکتوبر
پشاور کے دہشت گردانہ حملے پر حزب اللہ کا رد عمل
مارچ
تھانہ شادمان کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت مسترد
اکتوبر
ایران کے نو منتخب صدر نے فلسطین کی حمایت کے بارے میں بڑا بیان جاری کردیا
جولائی
امریکی سفارت خانے کا عملہ سوڈان میں روپوش ہوا
اپریل
روس کا مغرب کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کا کوئی ارادہ نہیں: سینئر روسی سینیٹر
جون