?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے 884 افراد جاں بحق اور 9 ہزار 292 گھر تباہ ہوئے،حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،پوری قوم متاثرین کی دل کھول کر مدد کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو قومی اسمبلی میں سیلاب کے حوالے سے جاری بحث سمیٹتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات دنیا میں (ترقی یافتہ یا ترقی پذیر )جہاں بھی وقوع پذیر ہوں ان سے نمٹنا آسان نہیں ہوتا۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں سیلاب اور بارشوں سے 884 اموات ہوئیں،1180 زخمی ہوئے ،9292 گھر تباہ ہوئے اور 6180 لائیو سٹاک کا نقصان ہوا،سیلاب میں گھرے ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
وزیر قانون نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے سیلاب سے ملک بھر میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے 20 لاکھ روپے فی کس دیے جارہے ہیں،شدید زخمیوں کو 5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے ،اس کے لئے 69 کروڑ روپےجاری کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کو 1رب 30 کروڑ روپےجاری کئے گئے، ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے اس کے ذیلی ادارے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کی بارشوں، سیلاب اور کلائوڈ برسٹ کے حوالے سے 92 فیصد پیش گوئیاں درست ثابت ہوئیں، عوام کو اس سے مستفید ہونا چاہیے تاکہ حفاظتی اقدامات اٹھانے میں مدد ملے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وسائل سے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے تاہم تباہی اس قدر بڑی ہے کہ پوری قوم دل کھول کر مدد کرے،ہم سارے وسائل یکجا کرکے متاثرین کی بحالی کے لئے کوشاں ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ قومی المیہ ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ان قدرتی آفات کا سامنا ہے،اس پر سیاست کی بجائے قومی جذبے سے اپنی بہنوں اور بھائیوں کی مدد کرنی ہے،اس حوالے سے حکومت کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ | جنگ بندی میں ابہام اور غزہ کے معاملے میں تنازعات
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: حماس کے وفد کے قاہرہ کے دورے کی تفصیلات، غزہ
اگست
پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف اراکین ڈی سیٹ
?️ 20 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے
مئی
سی پیک کیلئے پاکستان کو 24 ارب 70 کروڑ ڈالر مل چکے، وزارت منصوبہ بندی
?️ 11 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت منصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ سی
دسمبر
یورپ کی کالی اندھیری راتیں پولیٹکیو اور اشپگل کی نظر میں،جرمنی اور فرانس تباہی کے دہانے پر
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:خبروں اور تجزیاتی ذرائع نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ
جنوری
بھارت کو شکست دینے کے بعد عرب دنیا میں پاکستان کو مزید عزت ملی۔ حنیف عباسی
?️ 18 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ
ستمبر
ن لیگی وفد کی ایم کیو ایم اور جی ڈی اے قیادت سے ملاقاتیں، الیکشن اتحاد پر اہم پیشرفت
?️ 30 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی
دسمبر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
?️ 16 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اکتوبر
غزہ پر زمینی حملے جنوری 2024 تک جاری رہیں گے
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:سی ین ان نے بدھ کی صبح امریکی حکام کے حوالے
دسمبر