مریم نواز کا گجرات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کو ازالہ کی یقین دہانی کرائی

مریم نواز

?️

گجرات (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گجرات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ریلیف اور ریسکیو کارروائیوں کا جائزہ لیا جب کہ متاثرین کو ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔

مریم نوازکی متاثرہ خواتین سے ملاقات، مسائل دریافت کیے اور سیلاب متاثرین میں تحائف بھی تقسیم کیے، انہیں کیمپوں میں مقیم متاثرین کے لیے طبی سہولیات سےآگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی حکام نے وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ دی ، اپنی بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، مویشیوں کے لیے ڈاکٹرز اور چارےکا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ متاثرہ علاقوں سےشہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، گجرات میں 20 ریلیف کیمپ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جلال پور جٹاں کے نواحی علاقے شہباز پور فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی پہنچ گئیں، انہوں نے نواز شریف کی ٹینٹ سٹی میں سیلاب متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، خواتین اور بچوں میں تحائف پیش کیے۔ مریم نواز نے ٹینٹ کے اندر بیٹھ کر ننھی بچی اور اس کی والدہ سے بات چیت کی، کمسن بچی نے وزیراعلیٰ کو دیکھ کراظہارِ مسرت کیا جب کہ وہاں کھانا، ادویات، صفائی اور دیگر سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

ذیابیطس کی بزرگ خاتون مریِضہ کو شوگر چیک اپ کیلئے خود فیلڈ ہسپتال لے کر گئیں، مریِضہ کو انسولین، گلوکو میٹر اور دیگر ضروری اشیا ء فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سیلاب سے گھرمسمار ہونے پر آبدیدہ نوجوان کو تسلی دی، گھر بنانے میں پوری معاونت کی یقین دہانی کرائی اور بھینس سیلاب میں بہہ جانے والے معمر شخص کو بھی دلاسہ دیا۔

مشہور خبریں۔

ترمیمی بلز کا تنازع، صدر مملکت نے اپنے سیکریٹری کی خدمات واپس کردیں

?️ 21 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان صدر  نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل

اسرائیلی فوج کے سابق ترجمان: ہم سوشل میڈیا پر جنگ ہار گئے

?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ایک سابق ترجمان نے اعتراف کیا کہ

غزہ میں آٹھ میں سے صرف ایک امدادی کارروائی آسان ہوئی ہے

?️ 27 نومبر 2025 غزہ میں آٹھ میں سے صرف ایک امدادی کارروائی آسان ہوئی

مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاروں کا سی این این ٹیم اور انسانی حقوق کارکنوں پر حملہ

?️ 16 جون 2026سچ خبریں:مغربی کنارے کے علاقے حلحول میں صیہونی آبادکاروں نے انسانی حقوق

رفح کے رہائشی قابضین کی دھمکیوں سے نہیں ڈرنے والے: غزہ حکومت

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: صیہونیوں کی جانب سے رفح پر حملے کے بعد قابض

یمن جنوبی کی تشکیل کی سازش کی تکمیل، 1994 کی شکست کا ازالہ

?️ 15 دسمبر 2025 یمن جنوبی کی تشکیل کی سازش کی تکمیل، 1994 کی شکست

پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کو ناکامی سے دوچار کیا۔ عطار تارڑ

?️ 18 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے

یوکرین جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے: روبیو

?️ 26 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یوکرین کے بحران کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے