جیل کی ملاقات مشاورت کیلئے ہوتی ہے، اداروں کیخلاف سازشوں کیلئے نہیں۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جیل میں ملاقات ملکی اداروں کے خلاف سازشوں کے لیے نہیں قانونی امور پر مشاورت کے لیے ہوتی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کی ملاقات صرف قانونی مشاورت کے لیے ہوتی ہے، جیل کی ملاقات اس لیے نہیں ہوتی کہ ادارے کو بدنام کرو۔ عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کی ملاقات اس لیے نہیں ہوتی کہ شہدا کی تضحیک کی جائے، غیرقانونی مطالبہ کریں گے تو وہ کبھی پورا نہیں ہوگا، غیرقانونی ڈیمانڈ کبھی پوری نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، بانی پی ٹی آئی دورہ امریکا میں کہتے رہے کہ میں جیلوں میں ان کے اے سی اتروا دوں گا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ محمد نوازشریف اور محترمہ بے نظیر نے ملک کے لیے میثاق جمہوریت کیا، میثاق جمہوریت کے بعد ملک میں سیاسی عمل بحال ہوا، ہم نے پی ٹی آئی دور کی تلخیاں برداشت کی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہزاد اکبر جیسے لوگوں نے تلخیاں پیدا کیں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اپنی غلطیوں سے سیکھا، سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مذموم مہم چلائی جاتی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ نے شام کے 35 آئل ٹینکرز کو ہائی جیک کیا

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:     شام کے ایک سیکورٹی ذرائع نے آج ہفتہ کو

فوجی اڈوں سے ہتھیاروں کی چوری پر صیہونی حکومت کا متنازع اقدام

?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹھکانوں سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بڑھتی

غزہ جنگ کے لیے 10 ہزار امریکی اسرائیل گئے

?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے خلاف الاقصیٰ کے اچانک

امریکی سینیٹر کا اسرائیل مخالف مطالبہ

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ پر صیہونی حکومت کے

جنوبی لبنان سے صیہونیوں کی واپسی کے لیے امریکی شرط

?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی ایلچی توماس باراک نے جنوبی لبنان سے اسرائیلی انخلا

وفاقی بجٹ کے بارے میں وزیر اعظم کا اہم اعتراف

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف نے اعتراف کیا ہے کہ ہمیں عالمی

ہم یورپی یونین میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں: کیف

?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین میں یوکرین کی رکنیت کے مشکل عمل اور وسیع

کرپشن کے الزام میں 140 سے زیادہ سعودی حکام گرفتار

?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں نام نہاد سعودی کرپشن کنٹرول اینڈ کامبیٹنگ آرگنائزیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے