?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور سینئر پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا، اب تک جی ایچ کیو کیس میں 25 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی اسلام آباد انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی جہاں اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، سابق صوبائی وزیر پنجاب راجہ بشارت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی بھی حاضری لگائی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ آج کی سماعت کے دوران جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام 119 ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے، عدالت نے 2 گواہان کی طلبی کے بھی نوٹس جاری کردیئے، اس کے علاوہ اے ٹی سی عدالت کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی جیل عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا جب کہ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو لاہور جیل سے 12 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
معلوم ہوا ہے کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان پر جرح کا بھی وکلائے صفائی کو حکم جاری کیا، عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس تفتیشی ٹیم کو مکمل ریکارڈ سمیت اڈیالہ جیل پیش ہونے کا حکم دیا اور کہا کہ عدالت آئندہ تاریخ پر مجسٹریٹ مجتبیٰ اور گواہ سب انسپکٹر ریاض کی طلبی کا نوٹس جاری کرے گی، سپریم کورٹ کی 4 ماہ کی ڈائریکشن کے مطابق کیس کا فیصلہ کیا جائے گا، اس لیے آئندہ کسی بھی فریق کو بلاجواز التواء نہیں ملے گا اور اب سے ہفتہ میں 2 بار جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوگی، بعد ازاں عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں مزاحمتی کاروائیوں کا اثر
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں، خصوصاً کتائب القسام کی جانب سے غزہ
اپریل
یورپی کمیشن ہیروشیما کے بارے میں کیوں نہیں کچھ بولتا؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہیروشیما کے معاملے میں
ستمبر
روس کے خلاف یورپی یونین کا نیا منصوبہ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:یورپی یونین کے عہدہ دار روس کے خلاف وسیع پیمانے پر
جولائی
جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات
?️ 2 جولائی 2022راولپنڈی (سچ خبریں)چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے ایرانی
جولائی
امریکی غنڈہ گردی نے ویانا مذاکرات کو طولانی کیا
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: سرکاری خبر رساں ایجنسی سنہوا نے ایران پر
ستمبر
بپاشا باسو کو بالی ووڈ میں واپسی کیلئے کس کا انتظار ہے؟
?️ 21 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں)بپاشا باسوبالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں فلمی دنیا
مارچ
پابندیوں کے باوجود ایران دنیا کی بیسویں معاشی طاقت:عالمی مالیاتی فنڈ
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:عالمی مالیات فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ سخت ترین معاشی
مئی
چینی ٹیکسٹائل گروپ کا پاکستان سے برآمدات 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعلان
?️ 22 ستمبر 2024اسلام آ باد: (سچ خبریں) چینی ٹیکسٹائل گروپ نے پاکستان کے ٹیکسٹائل
ستمبر