?️
سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ مزاحتمی تحریک محاذ ایران سے لے کر لبنان ، شام ، فلسطین اور یمن تک پھیل چکی ہے جو سب صیہونیوں کے خلاف کام کررہے ہیں۔
ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے آج صبح اصفہان میں شہید جنرل سید محمد حجازی کی تشییع جنازہ کے موقع پر کہا کہ آج استقامتی محاذ ایران سے لے کر لبنان ، شام ، فلسطین اور یمن تک پھیلا ہوا ہے اور محاذ استقامت کے سپوت و جیالے جنھوں نے اس مکتب سے درس لیا ہے سبھی غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں ایک بنیادی اقدام انجام دے رہے ہیں اور استقامت کا یہ راستہ جاری رہے گا، قدس فورس کے کمانڈر نے زور دے کر کہا کہ یہ وہ راستہ ہے جس میں فتح و کامیابی کا وعدہ خود اللہ تعالی نے دیا ہے اور ہم پورے عزم و کامیابی کے ساتھ آگے کی جانب بڑھتے رہیں گے ۔
جنرل اسماعیل قاآنی نے استقامتی محاذ کو مضبوط بنانے کے لئے شہید جنرل حجازی کی کوششوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ مقدس دفاع میں اہواز کی منتظران شہادت چھاؤنی سے لے کر کردستان کی بلند و بالا چوٹیوں اور قدس فوجی ہیڈکوارٹر تک ہر جگہ مثالی شخصیات اور آئیڈیل انسان موجود رہے ہیں جن میں سے ایک شہید حجازی تھے۔
یادرہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ رابطہ عامہ نے اتوار کی رات ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا تھا کہ سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل محمد حجازی جو صدام کی بعثی حکومت کے کیمیکل حملے سے متاثر تھے حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے درجہ شہادت پر فائز ہوگئے، سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حجازی کی تشیع جنازہ منگل کو ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے اصفہان کے کیڈٹ کالج کی کھلی فضاؤں میں انجام پائی ۔
اس موقع پر عسکری و سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں ،جنرل حجازی سپاہ پاسداران کے ایک عظیم المرتبہ کمانڈر تھے آپ نے حزب اللہ لبنان اور استقامتی محاذ کو مضبوط بنانے میں نہایت نمایاں کردار کیا ہے ۔


مشہور خبریں۔
پاک، بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری مسئلہ کشمیر کے حل پر مشروط ہے: شیخ رشید
?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان
مارچ
قدس ہمیشہ فلسطین کا دارالحکومت رہے گا: خود مختار تنظیم
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے نگراں وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اتوار
مئی
دنیا کہاں جا رہی ہے؟ روسی صدر کیا کہتے ہیں؟
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی
جون
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کی تاریخ تبدیل
?️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے
نومبر
سعودی دربار میں ہائی الرٹ،شاہ سلمان پریشان
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:باخبر سعودی ذرائع نے بتایا کہ سعودی بادشاہ کو امریکی حکومت
فروری
رانا ثناء اللہ کے خلاف کاروائی کریں گے: فواد چوہدری
?️ 17 اپریل 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سرکاری افسران کو دھمکیاں
اپریل
امریکی اسٹورز میں سپلائی کا بحران اور خالی شیلف
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ میں اومیکرون کورونا کے پھیلاؤ کے درمیان، اس ملک میں
جنوری
’پی ڈی ایم کے مقابلے میں نگران حکومت نے کم قرضے لیے‘
?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تقریباً 6 ماہ مکمل ہونے پر عہدے سے
فروری