?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں وہاں لوڈشیڈنگ کرتے ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین نے جمشید کوارٹر جہانگیر روڈ پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کےخلاف درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار سمیت وکیل کے الیکٹرک اور سرکاری وکیل پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت نے وکیل کے الیکٹرک سے علاقے میں لوڈشیڈنگ سے متعلق بیان حلفی طلب کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ حلفیہ طور پرلکھ کر دیں کہ کتنی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے؟ اس پر وکیل کے الیکٹرک نے کہا ہمیں اس درخواست گزار پر اعتراض ہے، یہ کیس لڑتے ہیں اور فیس لیتے ہیں۔
عدالت نے سوال کیا اس وکیل نے فیس سےکتنے پیسے کمائے ہوں گے ؟ کچھ لوگ ایسے ہوتے جو مفاد عامہ کیلئے ایسے کیسز کرتے ہیں۔
عدالت نے وکیل کے الیکٹرک سے سوال کیا بتائیں لوڈ شیڈنگ کہاں کی جارہی ہے؟ اس پر وکیل نے بتایا کہ جہانگیر روڈ پر لوڈشیڈنگ کا کیس ہے، عدالت نے پوچھا جہانگیر روڈ پر رہنے والوں کی مالی حیثیت کیا ہے؟ اس پر درخواست گزار نے بتایا وہاں بہت غریب مڈل کلاس لوگ رہتے ہیں جن کے پاس اے سی تک نہیں، وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔
عدالت نے کہا جن کے پاس اے سی تک نہیں ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں وہاں لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں۔
جسٹس صلاح الدین پہنور نے سرکاری وکیل سے کہا آپ کو پتا ہے یورپی ممالک شجر کاری کیلئے فنڈز دیتے ہیں، وہ لوگ یہاں ہزاروں ایکڑ پر درخت لگانے کیلئے پیسے دیتے ہیں، ان پیسوں سےلوگوں کو سولر لگا کردیں، ایسے لوگوں کے علاقوں کو سولر پر لے آئیں، اسکولوں اور لائبریریز پر تو آپ لوگ سولر لگائیں گے نہیں۔
عدالت نے کے الیکٹرک وکیل سے کہا آپ کی مجبوریاں اب نہیں چلیں گی، درخواست گزار کہتے ہیں کے الیکٹرک نے ایسے حالات کردیے کہ لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے۔
کے الیکٹرک وکیل نے کہا سندھ حکومت کو حکم دیا جائے کہ کنڈے ہٹانے میں ہماری مدد کی جائے، اس پر عدالت نے کہا آپ حلفیہ طور پر لکھ کر دیں کہ کتنی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، درخواست گزارکی وجہ سے آپ کی وکالت پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کے ایک برج کو آگ لگائی
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: آج ہفتہ کو فلسطینی نوجوانوں نے مغربی کنارے کے جنوب
ستمبر
موجودہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو سبوتاژ کردیا، فواد حسن فواد کا الزام
?️ 19 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد
دسمبر
عمران خان، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کیس، اڈیالہ جیل حکام نے عدالت میں رپورٹ جمع کروادی
?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل کے حکام نے سابق وزیر اعظم
مارچ
بانی پی ٹی آئی نے تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کیوں کیا؟
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے
جولائی
سینیٹ میں PTI اپنے ارکان کے ووٹ سے بھی محروم رہے گی، مریم نواز
?️ 27 فروری 2021لاہور{سچ خبریں} مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اورنگزیب نے
فروری
کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی پر بڑا حملہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے
?️ 8 جون 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا میں ایک ایک شخص نے جان بوجھ کر
جون
امت اسلامیہ کی حفاظت کے لیے امام خمینی کا ایک بےنظیر کارنامہ
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسلامی انقلاب کی فتح کے آغاز میں اسلامی جمہوریہ ایران اور
اکتوبر
ملالہ یوسفزئی ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘میں بطور مہمان اداکارہ جلوہ گر
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی برطانوی میوزیکل
جون