?️
لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے پنجاب کی سیاست پر اہم فیصلے کا امکان ہے جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب ، عثمان بزدار اور سینیئر پارٹی رہنما میاں محمود الرشید کو اسلام آباد بلا لیا ۔
میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء میاں محمود الرشید کو اسلام آباد طلب کیا ہے۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور تینوں رہنماؤں کی ملاقات میں پنجاب کے سیاسی بحران میں ممکنہ آپشنزپرمشاورت ہوگی ، ملاقات میں میاں محمودالرشید پنجاب اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق نمبر گیم کے بارے میں بریف کریں گے جب کہ نئے گورنرپنجاب عمر سرفراز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں آئندہ کےلائحہ عمل سے متعلق رہنمائی لیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت نے کل صبح ہی چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کیا تھا جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں میں شامل عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کیا گیا اور کل شام کے وقت عمر سرفراز چیمہ نے بطور گورنرپنجاب حلف اٹھا یا ، چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے عمر سرفرازچیمہ سے حلف لیا ، گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔
دوسری طرف گزشتہ روز ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کے بعد 6 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ، نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے بلائے گئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور اجلاس کے شروع ہوتے ہی اسمبلی مچھلی بازار بن گیا جس کی بناء پر ایوان میں ہونے والی شدید بدنظمی کے بعد اسپیکر اسمبلی نے اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا ۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں کے خلاف فلسطین کا نیا انتفاضہ تیار
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کی کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ ایک
فروری
خیبرپختونخوا: ڈیرہ اسمٰیل خان میں دو مشتبہ خود کُش بمبار ہلاک
?️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسمٰعیل خان اور
اکتوبر
یورپ نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کا ساتھ کیوں نہیں دیا؟
?️ 17 اپریل 2026سچ خبریں:معاشی حسابات سے ہٹ کر، امریکہ اور صہیونی حکومت کی ایران
اپریل
ایرانی سیکورٹی اہلکار: ہم اسرائیلی حکومت کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہیں
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: ہمارے ملک کے ایک سیکورٹی اہلکار نے ایک انٹرویو میں
جون
صومالیہ کے پانیوں میں موجودگی ایک جائز ہدف ہے: انصار اللہ
?️ 23 جون 2026سچ خبریں: محمد الفرح، جو تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن
جون
ہم شام کی وحدت، حاکمیت اور ارضی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں:پاکستانی وزارت خارجہ
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:پاکستانی وزارت خارجہ نے شام کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے
دسمبر
غزہ میں تاریخ کے فراموش شدہ شہدا اور جنگ کے نہ رکنے والے جرائم
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے صہیونی ریاست
دسمبر
یمن پر حملوں سے متعلق ٹرمپ کی خفیہ کاری بے نقاب
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک کے
مئی