?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے، تاہم پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنی قیادت کو آئندہ مخلوط حکومت میں شامل نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اتحادی حکومت کا حصہ بننے کے حق میں نہیں ہے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کی زیرِصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا دو روزہ اجلاس شروع ہوا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے صوبائی رہنماؤں نے انتخابات کے حوالے سے رپورٹس جمع کرائیں اور نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے مخلوط حکومت میں شامل نہ ہونے کے مؤقف کی بھی حمایت کی، تاہم اس معاملے پر حتمی فیصلہ آج (بدھ کو) کیا جائے گا۔
بلوچستان اور سندھ سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں نے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی اور جوڑ توڑ کے خلاف منتخب اراکین کو احتجاجاً حلف نہ اٹھانے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔
اجلاس کے بعد ایک مختصر میڈیا بریفنگ میں جے یو آئی (ف) کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری نے کہا کہ پارٹی ایک ’معقول فیصلہ‘ کرے گی لیکن اسے انتخابی نتائج پر شدید تحفظات ہیں۔
پارٹی ترجمان نے مزید کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے انتخابات اور نئی حکومت کے ہر پہلو کا جائزہ لے گا۔
جے یو آئی (ف) دوبارہ گنتی کے بعد بلوچستان سے قومی اسمبلی کی مزید 2 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی جس کے بعد اب قومی اسمبلی میں جے یو آئی (ف) کی کُل نشستیں 6 ہوگئی ہیں۔
جے یو آئی (ف) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کو این اے 261 اور مولوی سید سمیع اللہ کو این اے 251 سے کامیاب قرار دیا گیا۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ غیرحتمی نتائج کے مطابق این اے 261 سے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سردار اختر مینگل اور این اے 251 سے پشتونخوا نیشنل پارٹی (پی کے این اے پی) کے خوشحال خان کاکڑ نے کامیابی حاصل کی تھی۔
این اے-261 سوراب کم قلات مستونگ کے ریٹرننگ افسر نثار احمد چلگری کی جانب سے اعلان کردہ تازہ نتیجے میں مولانا عبدالغفور حیدری 31 ہزار 649 ووٹ لے کر منتخب ہوئے ہیں جبکہ سردار اختر مینگل کو 27 ہزار 395 ووٹ ملے۔
قبل ازیں سیٹ ہارنے کے بعد جے یو آئی-ف کے امیدوار نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے جوہان لہری اور نورمک کے دور افتادہ قبائلی علاقوں میں ووٹ گنے بغیر ہی نتیجہ کا اعلان کر دیا تھا۔
این اے 251 سے جے یو آئی (ف) کے امیدوار مولوی سید سمیع اللہ کو بھی پوسٹل بیلٹ شامل کرنے پر فاتح قرار دیا گیا۔
ریٹرننگ آفیسر فیصل ترین کی جانب سے جاری کردہ نئے نتیجے کے مطابق مولوی سید سمیع اللہ نے 46 ہزار 210 ووٹ حاصل کیے جب کہ خوشحال خان کاکڑ 46 ہزار 117 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
جے یو آئی (ف) نے این اے 260 اور این اے 265 کی نشستیں پہلے ہی جیت چکی ہے جہاں سے محمد عثمان بادینی اور پارٹی کے امیر رحمٰن منتخب ہوئے۔
دریں اثنا الیکشن کمیشن نے این اے 253 اور پی بی 9 کوہلو کا نتیجہ روک دیا ہے اور کچھ شکایات موصول ہونے پر 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا ہے، این اے 253 سے آزاد امیدوار میاں خان بگٹی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو شکست دے کر منتخب ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ 16 فروری کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
مشہور خبریں۔
تہران اور ریاض کے درمیان آئندہ ملاقات سفارتی سطح پر ہو گی: روس الیوم
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: عراقی حکومت کے ایک ذریعہ نے جمعرات کی شام اعلان
جولائی
یروشلم پوسٹ کے صہیونی اخبار کا موساد کی پے در پے شکستوں پر اظہار افسوس
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی اخبار لکھتا ہے کہ اگرچہ اسرائیلی انٹیلی جنس اور
مارچ
کورونا وائرس: رمضان المبارک میں مذہبی امور کے لئے لائحہ عمل کی تیاری شروع
?️ 5 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر رمضان
اپریل
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 اپریل
اپریل
کراچی میں ڈکیتی اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں کمی آئی ہے، ایڈیشنل آئی جی
?️ 2 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) ایڈیشنل آئی جی سندھ خادم حسین رند نے کہا
جنوری
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، دو دہشت گرد ہلاک
?️ 7 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف
مارچ
امریکی انتخابات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کا باضابطہ آغاز ڈکس وِل
نومبر
خطے میں کسی جنگ میں امریکی شراکت دار نہیں بنیں گے: وزیر اعظم
?️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی وزیر اعظم نے امریکی صدر جو بائیڈن
فروری