لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا،سراج الحق نے جماعت اسلامی پاکستان کی امارات دوبادہ سنبھال لی۔ منصورہ میں جماعت اسلامی کی ہنگامی مرکزی مجلس شوری کے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی زیر صدارت اجلاس میں ممبران شوریٰ کا کہنا تھا کہ جماعت کی ذمہ داریوں کو حسب سابق بطور امیر رہنمائی فرمائیں۔
مجلس شوریٰ کے کمیٹی اراکین جن میں لیاقت بلوچ، امیر العظیم، راشد نسیم، پروفیسر ابراہیم، اسد اللہ بھٹو نے سراج الحق سے ملاقات کی۔اس حوالے جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر استعفیٰ مسترد کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق پرمجلس شوریٰ نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی نشست پر تشریف لے آئے ہیں ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی صدارت میں اجلاس جاری ہے۔
قیصر شریف نے کہا کہ سراج الحق کچھ دیر میں مرکزی مجلس شوری سے خصوصی خطاب کریں گے، امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ خیال رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عام انتخابات میں ناکامی پر جماعت اسلامی کی امارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلاسکا، انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے بطور امیر جماعت اسلامی استعفٰی دیتا ہوں۔
ترجمان جماعت اسلامی کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے استعفیٰ پر کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے شوریٰ کا اجلاس 17 فروری کو منصورہ میں طلب کیا ہے جس میں شوریٰ اجلاس میں سراج الحق کے استعفے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔
مشہور خبریں۔
سوڈان کے بارے میں بارے میں اقوام متحدہ کا بیان
جون
ترکی سے تقریباً 2000 افغان مہاجرین ملک بدر
جون
البغدادی کا بھائی اس کا جانشین
جولائی
دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر بمباری، کسی قسم کے جانی نقصان کی خبر نہیں
اگست
شکاگو کے اسکولوں میں صرف ایک سال میں 600 سے زیادہ جنسی زیادتی کی شکایات درج
جنوری
جعفر ایکسپریس حملے کے شواہد موجود، علاقائی حریف دہشتگردی کا سرپرست ہے، پاکستان
اپریل
وزیر اعظم نے سبسڈی کے لیے رجسٹریشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں
دسمبر
اسحٰق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، مشترکہ امن و ترقی کیلئے اقدامات پر اتفاق
اپریل