?️
لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی نے غزہ صمود فوٹیلا پر حملے کے خلاف کل ملک بھر میں بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا، صہیونی درندگی کے خلاف 4 اکتوبر کو لاہور میں مارچ ہوگا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا کہ امن معاہدے میں صرف اسرائیل کو تحفظ فراہم کیا گیا، مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی دہشتگردی نے دنیا کے امن کو تباہ کردیا،اسرائیل کو انسانوں کوقتل کرنےاوربمباری کرنے کا لائسنس ملا ہواہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو نسل کشی کی اجازت دیتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبہ کے بنیادی فریق فلسطینیوں کو درمیان میں رکھا ہی نہیں گیا، اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کےلیے بیس نکات پیش کردیے گئے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حماس تو بیرونی قبضہ گیروں کے خلاف جدوجہد کررہی ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر پارلیمنٹ اور قومی قیادت کو اعتماد میں لینے کا مطالب کردیا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ٹرمپ کا متنازع امن معاہدہ ازخود تسلیم کرنے کا اختیار نہیں رکھتے، وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ اور قومی قیادت کو فلسطین پالیسی پر اعتماد میں لیں۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر غلط اقدام مسئلہ کشمیر کیلئے مہلک یوگا، آزاد کشمیر کی صورتحال باعث تشویش ہے، عوام سے مذاکرات کیے جائیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کی نورا کشتی عوام کو دھوکا دینے کے لیے ہے ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جان ہائبرڈ نظام میں ہے۔
مشہور خبریں۔
چین کی نظر میں ایسی کون سی تنظیم ہے جو پوری دنیا کی مشکلات کی ذمہ دار ہے؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے نیٹو کی اپنے
جولائی
حماس نے اسرائیل کو مکمل طور پر چکما دیا
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ حماس نے 7
دسمبر
امریکہ ہمارے پڑوس میں ایک دہشت گرد ریاست بنانا چاہتا ہے:ترکی
?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ نے امریکہ پر اس ملک کے پڑوس
اپریل
نیتن یاہو شدید بحران کا شکار ہیں:حزب اللہ
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے تاکید
اپریل
قدس فورس مغربی ایشیاء میں ناکارہ سفارتکاری کی روک تھام کا سب سے بڑا عنصر ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 3 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی ایک
مئی
ایک وقت میں فلاپ شخص کہا گیا، سب نے تعلق توڑ دیے تھے، جاوید شیخ
?️ 4 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار جاوید شیخ نے
ستمبر
غزہ میں نقل مکانی سے لے کر مذاکرات میں بلیک میل تک
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریگیم کے غزہ کے عوام کو بے گھر کرنے
جولائی
فٹ بال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کا دستہ قطر روانہ
?️ 10 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022
اکتوبر