?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا۔
جج محمد امجد نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی, بانی پی ٹی آئی کوکمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
راولپنڈی پولیس نے تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی، سرکاری پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے دلائل دیے۔
پانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے مخالفت میں دلائل دیے، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 5 روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دینے کا حکم دیا، پولیس بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ سے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کیے جانے کے بعد راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی کو تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار کرلیا تھا۔
ترجمان پولیس نے بتایا تھا کہ عمران خان کو تھانہ نیوٹاؤن کے مقدمہ میں گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، پولیس سے مزاحمت پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ مقدمہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر واقعات پر بھی درج کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم عمران خان سے تفتیش کر رہی ہے، انہیں کل جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
کل اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی 10 لاکھ روپے کے مچلکے اور 2 ضامنوں کے عوض ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایک صفحے پر مشتمل مختصر حکمنامے میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی 10 لاکھ روپے مالیت کے مچلکے اور دو ضامنوں کے عوض ضمانت منظورکی جاتی ہے۔
عدالت نے اپنے حکم نامے میں خبردار کیا تھا کہ درخواست گزار ضمانت کا غلط فائدہ نہ اٹھائے، جب تک کہ عدالت استثنیٰ نہ دے، درخواست گزار کو ہر سماعت پر ٹرائل کورٹ میں حاضر ہونا ہوگا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس 2 میں ضمانت کے باوجود رہانی نہیں ملےگی، سابق وزیراعظم کو جیل سے رہائی کے لیے مزید 66 مقدمات میں ضمانت درکار ہے۔


مشہور خبریں۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ: عدالت کا پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ کل تک جمع کرانے کا حکم
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات میں کمی کے
مئی
ایران، روس ا، چین ، قفقاز اور وسطی ایشیا میں مشترکہ تعاون کے شعبے
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: امریکہ اور یورپ کی جانب سے جارحانہ حرکات میں شدت نے
نومبر
چیف جسٹس کا اسپیکر کو خط
?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے آئین کی50 سالہ
اپریل
عمران خان کے ساتھ ڈٹ کرکھڑا ہوں اور رہوں گا ، عمرا ن خان آخری بال تک لڑیں گے:شیخ رشید احمد
?️ 1 اپریل 2022راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں
اپریل
دوسرا خاشقجی سعودی جیل میں
?️ 23 مئی 2021سچ خبریں:ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل لبنانی میڈیا میں سرخیوں میں
مئی
کراچی موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے پانی میں ڈوب گیا
?️ 11 جولائی 2022کراچی:(سچ خبریں)کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ عیدالاضحیٰ
جولائی
مہنگائی کا بحران سردیوں تک ہے، عام آدمی آنے والے دنوں میں بڑا پروگرام لا رہے ہیں
?️ 16 نومبر 2021جہلم (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عام آدمی
نومبر
نیب نے پولیس اور رینجرز سے مددلینے کا فیصلہ کیا
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی
مارچ