جعلی فنگر پرنٹس پر  فراڈ کرنے والا گروہ بے نقاب

جعلی فنگر پرنٹس پر  فراڈ کرنے والا گروہ بے نقاب

?️

پشاور(سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں جعلی فنگر پرنٹس پر فراڈ کرنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا، اس سلسلے میں پولیس نے اہم  کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیے جنہوں نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ ملزمان اعلیٰ تعلیم یافتہ اور موبائل کمپنی میں اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی وقار احمد کا کہنا ہے کہ پشاور سے گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد شفیق، محمد نوید، بلال اور شاہ حسین شامل ہیں۔ ملزمان اعلیٰ تعلیم یافتہ اور موبائل کمپنی میں اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ ملزمان جعلی فنگر پرنٹس سے بےنامی اکاؤنٹس ڈیل کرتے تھے۔

ایس پی نے بتایا کہ ملزمان غلط طریقے سے حاصل سمز کے ذریعے بھتہ کے لیے کالز بھی کرتے تھے، بےنامی اکاؤنٹس سے اغوا برائے تاوان کی ادائیگی بھی کی جاتی تھی۔وقار احمد نے کہا کہ ملزمان جعلی فنگر پرنٹس کے ذریعے موبائل سم حاصل کرتے تھے، ملزمان جعلی سرکاری کاغذات بنانے میں بھی ماہر ہیں، ابتدائی طور پر غیر قانونی 346سمزاور ربڑ سے بنی88جعلی فنگرز برآمد ہوئیں۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ 10مشکوک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، اسٹیٹ بنک اور دیگر متعلقہ اداروں سے رابطہ کیاگیاہے، ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ڈی ایس پی بڈھ بیر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف صیہونیت کا چھڑکاؤ

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:  ایک مسلم دشمن گروپ نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے امریکی

پوپ کو تبدیل کرنے کے اختیارات کس کے پاس ہوتے ہیں؟

?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں: ویٹی کن نے پیر کو اعلان کیا کہ کیتھولک

انتخابات میں تاخیر سے نگران حکومت کی مدت پر بحث چھڑ گئی

?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے پنجاب

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کےخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

?️ 15 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی

امریکہ زوال کی طرف بڑھ رہا ہے:ٹرمپ کا کرسمس پیغام

?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس کے کے موقع

کیا ڈیموکریٹس نیتن یاہو کے زوال کی تلاش میں ہیں؟

?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:عدالتی نظام کے اختیارات میں اصلاحات کا متنازعہ منصوبہ مقبوضہ علاقوں

انڈونیشیا میں مہنگائی بڑھتی ہوئی

?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:      انڈونیشیا میں نئے سال کی تعطیلات کے دوران

سعودی وزیر خارجہ کا ایران پر ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایران پر جوہری معاہدے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے