خلا میں انسانی زندگی کے حوالے سے  ناسا کا اہم فیصلہ

خلا میں انسانی زندگی کے حوالے سے  ناسا کا اہم فیصلہ

?️

نیویارک (سچ خبریں) خلا میں انسانوں پر اسپیس لائٹ کے اثرات کو جانچنے کے لئے ناسا نے اہم  فیصلہ کرتے ہوئے جدید کارگو مشن روانہ کردیا ہے۔ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے ناسا کے لیے انسانوں جیسے مدافعتی نظام رکھنے والے 73 ہزار خرد بینی جانور اور دیگر تحقیقاتی مواد کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ کیا ہے جو ایک اہم قدم شمار ہو رہا ہے۔

اسپیس ایکس کے فالکن نائن راکٹ پر 7،300 پاؤنڈ سے زیادہ تحقیقی مواد، رسد اور ہارڈ ویئر پر مشتمل جدید کارگو مشن کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے خلا کی جانب روانہ کیا گیا، لانچنگ کے چند منٹ بعد ہی مشن فالکن نائن بوسٹر پر اترا، کارگو ڈریگن کیپسول متوقع طور پر ہفتہ کے روز بین الاقوامی اسٹیشن آئی ایس ایس پر اترے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق سائنسدانوں کو انسانوں پر اسپیس لائٹ کے اثرات کو سمجھنے میں مدد فراہم کرے گی، اس سے ماہرین خلا میں رہتے ہوئے خلا بازوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مطالعہ کریں گے، اور دریافت کیا جائے گا کہ خلا میں طویل مدتی قیام کس طرح انسانی صحت کو متاثر کرسکتا ہے۔

پری لانچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران ڈریگن مشن مینجمنٹ کی اسپیس ایکس ڈائریکٹر سارہ واکر نے کہا کہ سی آر ایس-22 پانچواں ڈریگن کیپسول ہے جسے گذشتہ بارہ ماہ کے دوران انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن بھیجا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی نے پچھلے سال متعدد عملے اور کارگو مشنز کا آغاز کیا تھا، سال دو ہزار اکیس میں سی ایس آر۔22 اسپیس ایکس کا خلا میں بھیجنے والا 17 واں مشن ہے جبکہ اس سال ایلون مسک کی کمپنی اپنی 17 ویں لانچنگ مکمل کررہی ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ چین کے لیے روانہ

?️ 13 مئی 2026 سچ خبریں:امریکی میڈیا نے دہشت گرد امریکی حکومت کے سربراہ ڈونلڈ

انٹرنیٹ اسپیڈ کے معاملے میں پاکستان افغانستان سے بھی پیچھے

?️ 25 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ٹیکنالوجی کے اس دور میں انٹرنیٹ کی اہمیت

عرب دنیا امریکہ سے ناراض ہے، وجہ ؟

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی نیٹ ورک سی این این نے اطلاع دی ہے کہ

بائیڈن کا یوکرائنی عوام کو ایرانی کہہ کر خطاب

?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن  نے کانگریس سے اپنے پہلے سالانہ خطاب میں

حریت رہنماوں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حریت کانفرنس

?️ 24 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

ٹرمپ کا اوباما کی گرفتاری کا مطالبہ

?️ 31 جنوری 2026سچ خبریں:امریکہ میں مینیاپولیس واقعے کے بعد سابق صدور کے بیانات پر

یورپ روس کے خلاف جنگ کی تیاری کر رہا ہے؛ روسی نمائندے کا دعویٰ

?️ 5 جون 2026سچ خبریں:روس کے ایک اعلیٰ سفارت کار نے الزام عائد کیا ہے

نئی دہلی میں افغان سفارت خانے کے مسائل داخلی معاملہ ہیں: بھارت

?️ 4 جون 2023سچ خبریں:ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے