لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کی دخواست پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات میں اینٹی کرپشن کو لکھا ہوا ہے۔
ہم نے ایف آئی اے اور پنجاب پولیس نے تفصیل جمع کرا دی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اس درخواست میں ایسی چیز تو نہیں جس پر لارجر بینچ بنایا جائے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ چاتے ہیں لاہور ہائیکورٹ بلوچستان کے آئی جی کو بھی حکم جاری کرے۔انہوں نے بلوچستان کے آئی جی کو فریق بنا کر درخواست دائر کی۔
لاہور ہائیکورٹ آفس نے بھی اس پر اعتراض نہیں لگایا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے عمران خان پر 55 کیسز تھے جب تفصیل آئی تو 124 کے قریب تھے۔یہ لوگ مزدوروں کو گرفتار کر رہے ہیں، 800 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔فواد چوہدری نے استدعا کی کہ عدالت اس پر لارجر بینچ بنا دے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ قانون میں تمام راستے موجود ہیں ، آپ قانون کے مطابق چلیں۔فواد چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے حکم دیا کہ جب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج ہو گا تو گرفتار کرنے سے 10 دن پہلے آگاہ کرنا ہو گا،اس طرح نہیں ہو سکتا کہ مزیم نواز کیلئے الگ قانون ہو اور دوسروں کے لیے الگ قانون، وکیل نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔
بعدازاں جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دئیے کہ اب اسے لارجر بینچ کے پاس بھجوا دیتے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور اسرائیل کے لیے حزب اللہ کے انتباہی آپریشن کے پیغامات
دسمبر
پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کی درخواست پر سماعت شروع
اپریل
یو ایس ایل اے یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی طلباء پر صیہونی حامیوں کا حملہ
مئی
وزیر داخلہ نے فورسزکو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی
فروری
وائس چانسلرز کے تقرر کا معاملہ: گورنر پنجاب اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات سامنے آگئے
ستمبر
سائنسدانوں نے شارک کی نئی قسم دریافت کر لی
فروری
بشار الاسد کے یو اے ای کے دورے پر امریکی ردعمل
مارچ
فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا
جنوری