پنجاب میں انتخابات کا شیڈول ملتوی ،الیکشن کمیشن کا صدر مملکت کو خط

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کو خط لکھ کر پنجاب کے انتخابات کی منسوخی کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے خط میں انتخابات منسوخی کی وجوہات بتائیں اور 8 اکتوبر کی نئی پولنگ تاریخ سے متعلق بھی آگاہ کیا،صدر مملکت کو 8 اکتوبر کی پولنگ کی تاریخ سے آگاہ کرنا مشاورتی عمل کا حصہ ہے۔

الیکشن کمیشن نے خط میں انتخابات منسوخ کرنے کی وجوہات بتائیں،8 اکتوبر کی نئی پولنگ تاریخ سے متعلق بھی آگاہ کیا

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کا شیڈول منسوخ کر دیا تھا جبکہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں الیکشن کے التوا کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا،پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ الیکشن کے التوا کیخلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کریں گے، پٹیشن میں 30 اپریل کو الیکشن کرانے کا مطالبہ کریں گے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی ہے،الیکشن کمیشن کا فیصلہ ان کے اپنے مؤ قف سے بھی متصادم ہے، جب لاہور اور پشاور ہائیکورٹس میں الیکشن کی تاریخ کے مقدمات چل رہے تھے، تینوں عدالتوں میں الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں وہ تاریخ کا تعین کرسکے۔

لیکن اچانک الیکشن کمیشن اس نتیجے پر پہنچے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے اور نوے روز میں الیکشن کروانے کی ضرورت نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے چند گھنٹے پہلے پارلیمنٹ میں حکومت نے انتخابات میں تاخیر کی خواہش کی تو الیکشن کمیشن نے انتخابات مؤخر کردیئے۔ پی ٹی آئی کے مشاورتی اجلاس میں جو فیصلے کئے گئے ، پہلا فیصلہ کہ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھ

?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سلمان اکرم راجا نے

پشاور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، ملک بھر میں ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم

?️ 11 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں)پشاور ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے پورے میں

بھارتی حکومت عوام کو بھوک اور کورونا میں مرنے کے لیئے چھوڑ کر میزائل کا تجربہ کرنے میں مصروف

?️ 29 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں جہاں ایک طرف آئے دن کورونا وائرس

پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 لڑاکا طیارے گرانے کا سہرا ’کوبراز‘ کے سر باندھ دیا

?️ 6 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے ہیڈکوارٹر

پیوٹن کا چین کے دورے پر جانے کا اعلان

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: کریملن نے اعلان کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے

سعودی عرب کی ایک بار پھر لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے پارلیمانی انتخابی عمل میں

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں / علاقائی ممالک سے اسرائیل کے ساتھ مفاہمت کی درخواست

?️ 25 مئی 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم

نیتن یاہو کے بیٹے کی نظر میں صیہونی ریاست میں کیسی جمہوریت ہے؟

?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائیر نیتن یاہو نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے