?️
اسلام آباد : (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث 190 ملین پاؤنڈ کیس میں تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج نہیں ہوسکے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی، تاہم جسٹس محمد آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے گزشتہ روز کاز لسٹ جاری کی تھی جس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کو آج عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔
عدالت نے نیب کی استدعا پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے لیے آج تک کی مہلت دی تھی، 5 جون کی سماعت نیب کی استدعا پر بغیر کارروائی آگے بڑھے ملتوی ہو گئی تھی، 15 مئی کی سماعت میں نیب کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری ہوا تھا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی استدعا کر رکھی ہے، 17 جنوری کو احتساب عدالت نے عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز یا القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایا گیا تھا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سیکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔
یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے، جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔
عمران خان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے سے متعلق حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا۔
رقم (190 ملین پاؤنڈ) تصفیہ کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جانا تھا لیکن اسے بحریہ ٹاؤن کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نے سکیورٹی خطرات کے درمیان افغانستان کے ساتھ اہم سرحدی گزرگاہ بند کردی
?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک سینیئر پاکستانی سکیورٹی اہلکار نے بتایا ہے
جون
فلسطینی اتھارٹی اور صیہونیوں کے درمیان کشیدگی
?️ 14 نومبر 2022سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کی تشکیل سے
نومبر
9 مئی مقدمات: عمران خان، شاہ محمود کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 2 فروری تک ملتوی
?️ 27 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ
جنوری
تل ابیب کے خلاف اردگان کس حد تک سنجیدہ ہے؟
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: بہت سے لوگ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو ایک
جولائی
پنجاب پولیس چھاپوں کے وقت ملزمان کی گرفتاریوں کی ویڈیولازمی بنائے ،لاہور ہائیکورٹ
?️ 6 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کی ویڈیو لازمی
اپریل
ہر پاکستانی کی سلامتی اہم ہے، اس پر کسی قیمت سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، آرمی چیف
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا
اکتوبر
اسرائیل کی غاصب حکومت کی فطرت بد ہے: اردن کے وزیر خارجہ
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے اعلان کیا کہ ان
اپریل
عطا تارڑ عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ
جولائی