?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے حریت قیادت سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے اور نظر بند کرنے کی کھلی دھمکیاں دینے سے یہ حقیقت بدل نہیں سکتی کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ کشمیر موجود ہے جس کوحل کرنے کی ضرورت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جیلوں میں نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں نے اپنے پیغامات اوربیانات میں اس عزم کااظہار کیا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اورتنازعے کی حقیقت کا اعتراف بھارت اور پاکستان دونوں کرتے ہیں۔ تنازعہ کشمیر کا ایک ایسا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے جس پر جموں و کشمیر کے عوام مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کا بنیادی فریق یعنی حریت کانفرنس خطے میں دیرپا امن و استحکام اور اچھی ہمسائیگی کے تعلقات کی خواہاں ہے جو دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بعد ہی ممکن ہے۔
دریں اثناء سول سوسائٹی کے ارکان اور علمائے کرام نے سرینگر اورمقبوضہ جموں وکشمیر کے دیگر علاقوں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر اور بی جے پی کے دیگر رہنمائوں کے ان بیانات کی مذمت کی ہے کہ حریت رہنمائوں کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں، یا تو وہ بھارت نواز سیاست میں شامل ہو جائیں یا پھر جیل جائیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت کی طرف سے جیل اور نظربندی کی کھلی دھمکی افسوسناک اور آمرانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں، گھروں پر چھاپے اور کشمیر یوں کی املاک پر قبضہ کشمیری عوام کو ہراساں کرنے کے ہتھکنڈے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین سمیت بہت سے کشمیری کالے قوانین کے تحت جیلوں اور حراستی مراکز میں نظر بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے جیلوں میں نظربند بہت سے قیدیوںکی حالت قابل رحم ہے اور ان کی صحت کافی بگڑ چکی ہے۔سول سوسائٹی کے اراکین اور علمائے کرام نے افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نوجوانوں کو مجاہدین کے معاونین، بیانیہ عسکریت پسند اور مجاہدین کے ہمدرد جیسے ناموں پر مسلسل گرفتار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور کارکنوں کا فرض ہے کہ وہ اس معاملے پر اپنی آواز بلند کریں اور مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو ان مظالم سے نجات دلوائیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی مصنف: نیتن یاہو کی فتح کا وہم ٹوٹ گیا
?️ 12 اپریل 2026سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں اندرونی تنقید کے سلسلے کو جاری رکھتے
اپریل
انسداد پولیو سے متعلق وزیر اعظم کا اہم بیان
?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے انسداد پولیو مہم سے
دسمبر
عراقی میں امریکہ کے غیر اخلاقی منصوبوں کے مقاصد کیا ہیں؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں قومی پیداوار کے دھڑے کے سربراہ ابتسام الہلالی
اگست
جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر سے دلائل طلب
?️ 8 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو
مارچ
دبئی پولیس کے نائب سربراہ کی سعودی عرب کے خلاف محاذ آرائی
?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:دبئی کے ڈپٹی پولیس چیف نے ریاض اور ابوظہبی کے مابین
جولائی
صیہونی قبضے اور امریکی سازشوں کے سامنے ہمت نہیں ہاریں گے:حزب اللہ
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں تاکید کی کہ حزب
مارچ
طاقت اپنی عوام پر نہیں، اسرائیل کے خلاف دکھاؤ؛ ترک رہنما کی نیٹو اجلاس سے قبل گرفتاریوں پر تنقید
?️ 28 جون 2026سچ خبریں:ترکی کی اپوزیشن جماعت مستقبل پارٹی کے رہنما احمد داوود اوغلو
جون
امریکی حکومت کا غزہ پٹی کے قریب فوجی اڈے کی تعمیر کی خبر پر ردعمل
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے غزہ پٹی کے قریب دس ہزار
نومبر