?️
لاہور: (سچ خبریں) رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملکی جمہوریت بہت کمزور دھاگے سے بندھی ہوئی ہے۔ وہ دھاگہ سپریم کورٹ سے جڑا ہوا ہے،سپریم کورٹ آئین کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حالات میں کیسے مذاکرات کریں گے جب ہمارے کارکن اٹھائے جا رہے ہیں،بات چیت آئینی فریم ورک میں ہونی ہے اور یہ سپریم کورٹ کے حکم کے بغیر ممکن نہیں۔
سراج الحق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے منصورہ نہیں پہنچے تھے کہ علی زیدی کو گرفتار کر لیا گیا،علی امین گنڈا پور کو ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامزدگیوں پرحکومت نہیں چلائی جا سکتی،قومی اور سندھ اسمبلی تحلیل کرنا پڑے گی۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ آئین سے بالا تر نہیں،عدالت نے یہ بھی کہا کہ دیکھنا ہو گا نگران حکومت 90 روز سے آگے کام کر سکتی یا نہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے التجا ہے کہ 90 روز سے زیادہ غیر منتخب حکومتوں کی گنجائش نہیں۔ 22 اپریل کو پنجاب حکومت ختم ہو جاتی ہے،آئین اس بنیاد پر کھڑا ہے کہ ملک میں منتخب لوگ حکومت چلائیں گے۔ دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم بنانا ری پبلک بنتے جا رہے ہیں جہاں قانون کی حکمران نہیں بلکہ صرف جنگل کا قانون ہے۔
ہمارے لوگوں کو اغوا کیا جاتا ہے اور بعد میں ایف آئی آرز درج کی جاتی ہیں،ایک ایف آئی آر میں ضمانت ملتی ہے تو دوسری ایف آئی آر تیار ہوتی ہے۔ سابق وزیراعظم نے بتایا کہ میرے خلاف 145 سے زائد مقدمات درج ہیں،ایف آئی آر کی سرکس لگی ہوئی ہے،میرے بنی گالہ کے نگران،زمان پارک کے باورچی،سوشل میڈیا کے اظہر مشوانی اور میرے سیکیورٹی انچارج گھمن کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے کے خلاف تل ابیب کے نئے منصوبے پر حماس کا ردعمل
?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں:حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے پر صیہونیوں کی جانب سے
فروری
افراطی صہیونیوں کے مطابق 5 کیٹس مشن
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کنیسٹ کے ایک انتہائی رکن امیت ہالوی
نومبر
بلاول بھٹو کی پی آئی اے، اسٹیل ملز کی نجکاری کی مخالفت، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا مطالبہ
?️ 1 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
مئی
آپ کے جانے سے ہم یتیم ہوگئے؛عرب صارفین کا جنرل سلیمانی سے اظہار عقیدت
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:ایک عرب صارف نے شہید سلیمانی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے
اگست
چینی بینک کی پاکستان کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری، 50 کروڑ ڈالر موصول
?️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ چین
مارچ
روس کا اپنی معشیت مضبوط کرنے کا نیا انداز؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے اس ملک کی حکومتی اور شہروں
اگست
وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسز انٹیلی جنس کا دورہ کیا
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس
جنوری
کیا حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات ہو سکتے ہیں؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر ایک بار پھر مفاہمت، مذاکرات،
جون