جب ہمارے کارکن اٹھائے جا رہے ہوں تو ان حالات میں کیسے مذاکرات کریں،فواد چوہدری

?️

لاہور: (سچ خبریں) رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملکی جمہوریت بہت کمزور دھاگے سے بندھی ہوئی ہے۔ وہ دھاگہ سپریم کورٹ سے جڑا ہوا ہے،سپریم کورٹ آئین کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حالات میں کیسے مذاکرات کریں گے جب ہمارے کارکن اٹھائے جا رہے ہیں،بات چیت آئینی فریم ورک میں ہونی ہے اور یہ سپریم کورٹ کے حکم کے بغیر ممکن نہیں۔

سراج الحق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے منصورہ نہیں پہنچے تھے کہ علی زیدی کو گرفتار کر لیا گیا،علی امین گنڈا پور کو ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامزدگیوں پرحکومت نہیں چلائی جا سکتی،قومی اور سندھ اسمبلی تحلیل کرنا پڑے گی۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ آئین سے بالا تر نہیں،عدالت نے یہ بھی کہا کہ دیکھنا ہو گا نگران حکومت 90 روز سے آگے کام کر سکتی یا نہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے التجا ہے کہ 90 روز سے زیادہ غیر منتخب حکومتوں کی گنجائش نہیں۔ 22 اپریل کو پنجاب حکومت ختم ہو جاتی ہے،آئین اس بنیاد پر کھڑا ہے کہ ملک میں منتخب لوگ حکومت چلائیں گے۔ دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم بنانا ری پبلک بنتے جا رہے ہیں جہاں قانون کی حکمران نہیں بلکہ صرف جنگل کا قانون ہے۔

ہمارے لوگوں کو اغوا کیا جاتا ہے اور بعد میں ایف آئی آرز درج کی جاتی ہیں،ایک ایف آئی آر میں ضمانت ملتی ہے تو دوسری ایف آئی آر تیار ہوتی ہے۔ سابق وزیراعظم نے بتایا کہ میرے خلاف 145 سے زائد مقدمات درج ہیں،ایف آئی آر کی سرکس لگی ہوئی ہے،میرے بنی گالہ کے نگران،زمان پارک کے باورچی،سوشل میڈیا کے اظہر مشوانی اور میرے سیکیورٹی انچارج گھمن کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مشہور خبریں۔

کیا نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے کو ناکام بنا دیں گے؟

?️ 15 اکتوبر 2025کیا نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے کو ناکام بنا دیں گے؟

زیلنسکی کی برلن میں امریکی اور یورپی حکام سے ملاقات 

?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: ویب سائٹ ایکسیوس نے دو وائٹ ہاؤس عہدیداروں کے حوالے سے

غزہ کی یہ حالت کیوں ہے؟عالمی چرچ کونسل کی زبانی

?️ 12 جون 2024سچ خبریں: عالمی چرچ کونسل نے غزہ میں امن کی بحالی اور

ایران اور روس نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے: سی آئی اے کے ڈائریکٹر

?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے کہا کہ 2000

فیض آباد دھرنا کمیشن میں سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید کی پیشی کا امکان

?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا کمیشن میں انٹر سروس انٹیلی

ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان شدید فائرنگ 

?️ 19 جولائی 2026سچ خبریں:  ہندوستانی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق، ہندوستان اور

سکیورٹی فورسز کا سوات میں آپریشن ، 4 خوارج دہشت گرد مارے گئے

?️ 18 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز کے سوات میں آپریشن کے دوران 4

شہباز شریف 174 ووٹ لے کر پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب

?️ 11 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہباز شریف 174 ووٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے