’جائز مطالبات‘ پورے نہ ہوئے تو اتوار سے سول نافرمانی تحریک کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گا، عمران خان

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اتوار تک 2 جائز مطالبات پورے نہ ہوئے تو سول نافرمانی تحریک کے پہلے مرحلے ’ترسیلات زر کے بائیکاٹ‘ کا آغاز کر دیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے حکومت سے دو مطالبات، انڈر ٹرائل سیاسی قیدیوں کی رہائی، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام کا مطالبہ کیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ یہ دونوں مطالبات جائز ہیں اور اگر حکومت ان پر اتوار کے روز تک کوئی عمل درآمد نہیں کرتی تو سول نافرمانی کی تحریک کے پہلے مرحلے ’ترسیلات زر کے بائیکاٹ‘ کا آغاز کر دیا جائے گا۔

بانی پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم اس سلسلے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کریں گے کہ پاکستان کے حالات آپ کے سامنے ہیں، ملک میں جمہوریت ، عدلیہ اور میڈیا کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے اور ہر طرف جبر و فسطائیت کا دور جاری ہے لہذا ترسیلات زر کے بائیکاٹ کا آغاز کریں۔

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر اور 8 فروری کو جس طرح تحریک انصاف کے کارکنان نے ہمت و جواں مردی کے ساتھ جبر کا مقابلہ کیا اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، 1971 میں عوامی لیگ کے بعد تحریک انصاف دوسری جماعت ہے جسے اس قسم کے ریاستی جبر کا سامنا کرنا پڑا –

سابق وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ 26 نومبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اس دن نہتے لوگوں پر اسنائپرز کے ذریعے فائرنگ کی گئی، جوان لوگوں کو زخمی اور شہید کیا گیا، کئی افراد تین ہفتے سے غائب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گمشدہ افراد کو ڈھونڈنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، حکومت جواب دے کہ اتنے افراد کہاں غائب ہیں؟ ہمارے لوگوں نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک میں زندہ ہوں ان افراد کے قتل عام کی تحقیقات کے لیے جدوجہد کروں گا اور ان کو انصاف دلوائے بغیر چین نہیں لوں گا، جو لوگ شہید ہوئے انکے لواحقین صدمے میں ہیں، میں خود فائرنگ کی خبر سن کر شدید اذیت کا شکار رہا اور نیند کی گولی کھانے کے باوجود نہتی عوام پر تشدد کے کرب سے سو نہیں سکا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کرنے کی پیشکش کا مذاق اڑایا گیا اور یہ تاثر دیا گیا کہ ہم نے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، مذاکرات کی پیشکش اور سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی بات ملک کے وسیع تر مفاد میں کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اگر اس میں دلچسپی نہیں رکھتی تو ہم نے بھی مذاکرات کے لیے حکومت کی کنپٹی پر بندوق نہیں رکھی، ہماری مذاکرات کی پیشکش کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ اب بھی اگر حکومت چاہتی ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک شروع نہ ہو تو ہمارے دونوں مطالبات پر ہم سے رابطہ کیا جائے یا ہمیں قائل کیا جائے کہ یہ مطالبات غیر آئینی ہیں اور ان پر بات ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ 18 دسمبر کو عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک چند دنوں کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس دوران تحریک کے خدوخال اور ٹائم لائن کا فیصلہ کروں گا-

عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق جدوجہد کی ہے مگر ملک پر مسلط مافیا ہمیشہ آئین و قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے-

انہوں نے کہا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام اور انڈر ٹرائل اسیران کی رہائی ہمارے جائز مطالبات ہیں، میں سول نافرمانی کی تحریک چند دنوں کے لیے مؤخر کر رہا ہوں، اس دوران تحریک کے خدوخال اور ٹائم لائن کا فیصلہ کروں گا-

مشہور خبریں۔

15 یورپی ممالک صیہونی حکومت کے تعمیری منصوبے کے مخالف

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں: پندرہ یورپی ممالک نے جمعہ کے روز عبوری صیہونی حکومت

شام میں دہشتگردوں کی جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک

یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے لیے امریکی سینیٹرز کا 70 بلین ڈالر کا منصوبہ

?️ 5 فروری 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے نمائندوں نے ایک جامع بل کی نقاب کشائی

حماس نے قابض افواج کو نشانہ بنانے کا مطالبہ کیا

?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:    حماس تحریک نے ہیبرون کے مشرق میں کریات اربع

غزہ میں اسرائیل کی ایک اور ناکامی

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: گزشتہ دو ماہ کے دوران اور خاص طور پر حالیہ ہفتوں

پاکستانی ڈپٹی اسپیکر کی اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

?️ 20 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم

انتالیہ اجلاس اور شام اور غزہ کے بارے میں انکشافات

?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: پروفیسر جیفری سیکس، ایک امریکی پروفیسر برائے سیاسیات اور اقوام متحدہ

جہاں صیہونی ہیں وہاں سلامتی نہیں:ایرانی صدر

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات پر تاکید کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے