پاکستان ایسے میزائل تیار کررہا ہے، جو امریکی اہداف کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں، امریکا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان فائنر نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں سے لیس ایسے میزائل بنا رہا ہے، جو جنوبی ایشیا سے باہر اور امریکا میں بھی اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی نائب قومی سلامتی کے مشیر جون فائنر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا طرز عمل بیلسٹک میزائل پروگرام کے مقاصد کے بارے میں ’حقیقی سوالات‘ کو جنم دیتا ہے۔

جان فائنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اقدامات کو امریکا کے لیے ابھرتے ہوئے خطرے کے علاوہ کسی اور طرح دیکھنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیوں میں ان 4 اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ اس طرح کے ہتھیاروں کے پھیلاؤ یا ترسیل میں حصہ لے رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’امریکا جوہری پھیلاؤ اور اس سے وابستہ خریداری کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا‘۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری کے مسلسل پھیلاؤ کے خطرے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ ان چاروں اداروں کو ایگزیکٹو آرڈر (ای او) 13382 کے تحت پابندیوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جس میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے ذرائع کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

آج ردعمل میں پاکستان نے نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس (این ڈی سی) اور 3 تجارتی اداروں پر امریکی پابندیوں کومتعصبانہ قرار دے دیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد اپنی خودمختاری کا دفاع کرنا اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا تحفظ ہے، پابندیوں کی تازہ ترین قسط امن اور سلامتی کے مقصد سے انحراف کرتی ہے، اس کا مقصد فوجی عدم توازن کو بڑھانا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ اس طرح کی پالیسیاں ہمارے خطے اور اس سے باہر کے اسٹریٹجک استحکام کے لیے خطرناک مضمرات رکھتی ہیں۔

دفتر خارجہ نے واضح کیا تھا کہ اسٹریٹجک پروگرام پر پاکستانی عوام کی مقدس امانت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، نجی تجارتی اداروں پر پابندیاں عائد کرنے پر بھی افسوس ہے، ماضی میں بھی تجارتی اداروں پر پابندیاں بغیر کسی ثبوت کے محض شکوک و شبہات پر مبنی تھیں۔

مشہور خبریں۔

یوم استحصال کشمیر؛ قومی اسمبلی میں بھارتی اقدامات کیخلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور

?️ 5 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں بھارت کے 5 اگست 2019

برکس کے لیے ٹرمپ کا خواب؛ ایک ابھرتی ہوئی طاقت پر قابو پانے کی جدوجہد

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: برکس گروپ کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں دراصل بین

پاکستان ہماری ریڈ لائن، کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔ نواز شریف

?️ 19 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز

مومنہ اقبال کا سینیئر اداکارہ پر نظر انداز کرنے کا الزام

?️ 3 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ

2023 میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی

?️ 5 نومبر 2021مٹھی(سچ خبریں)  وفاقی وزیر خارجہ و پی ٹی آئی کے رہنما مخدوم

ٹرمپ کا وینزوئلا کے تیل کے بارے میں متنازع بیان

?️ 20 جون 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزوئلا کے تیل اور اس سے

ہم روس اور چین سے بہت پیچھے ہیں: امریکی ایئر فورس کے سینئر جنرل

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:کینیڈا میں بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی

ایف بی آر کا ٹیکس مقدمات میں کمی لانے کے لیے اقدام

?️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر  نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے