?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں جبکہ تحریک انصاف کہتی ہے کہ خطرہ تو اس چیز کو ہوتا ہے جو موجود ہو، جب جمہوریت موجود ہی نہیں تو اسے کیسے خطرہ ہو گا۔
تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا تھا، آج بھی چاہتے ہیں کہ غیرجانبدار جوڈیشل کمیشن ہو، وہ کہتے ہیں جوڈیشل کمیشن 2014 کے دھرنے کی بات کرے گا، پارلیمنٹ پر حملے کی بات کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا کہ ٹھیک ہے وہ جوڈیشل کمیشن سائفر کے معاملے اور بانی چیئرمین پر حملے کی بھی بات کرے گا، اگر ان معاملات پر جوڈیشل کمیشن بناتے ہیں تو ہم تائید کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو غائب کیا گیا، ان سے زبردستی وفاداریاں تبدیل کروائی گئیں، رات کے اندھیرے میں مینڈیٹ لوٹا گیا اور اس کی بھی انکوائری ہونی چاہیے، یہ جوڈیشل کمیشن فوج کے تابع نہیں بلکہ آزاد ہونا چاہیے۔
رؤف حسن نے کہا کہ الزام تراشی سے کوئی مجرم ملزم نہیں ہوتا اور کوئی ملزم مجرم نہیں بن جاتا، جب جرم اور مجرم کو چھپانا ہوتا ہے تو شواہد مٹا دیے جاتے ہیں، ایک شخص نے کہا پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت ہے، کیا ایک شخص کے کہنے پر قوم مان جائے گی کہ پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین نے فوج کے حق میں بیانات دیے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ فوج بھی میری ہے اور یہ جوان بھی میرے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک پر اس وقت ایک طبقہ قابض ہے اور اسٹیبلشمنٹ اس کا حصہ ہے، ہمارے لیے انتشاری ٹولے کا لفظ استعمال کیا گیا، پی ٹی آئی انتشار نہیں پھیلاتی حالانکہ ہمارے لاکھوں کے مجمعے میں کوئی گملہ نہیں ٹوٹا۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات ہوئی، انہوں نے کہا 9 مئی پر کمیشن بنایا جائے، کمیشن طے کرے کہ کس کے حکم پر پاکستان کے مقبول ترین رہنما کو غیر قانونی طریقے سے ہائیکورٹ سے اغوا کیا گیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کِس کے حُکم پر غائب کی گئیں، جب تک ان الزامات کا جواب نہیں ملے گا الزامات کا سلسلہ چلتا رہے گا۔


مشہور خبریں۔
موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے تعلق نہیں، ویسے کوئی ڈرنے لگ جائے تو الگ بات ہے، جسٹس منصور
?️ 22 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی
جنوری
سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے آباد کاروں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل کا اعتراف کر لیا
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے دیرینہ وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ
جولائی
بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے سے صارفین پریشان
?️ 11 فروری 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے
فروری
یوٹیوب کا مصنوعی ذہانت سے ویڈیوز بنانے والے جعل سازوں کے خلاف کارروائی کا منصوبہ
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: یوٹیوب نے کہا ہے کہ جلد ہی اپنے صارفین کو
نومبر
غزہ میں صہیونی تباہی کی انتہا
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: خان یونس کے مشرق میں واقع خزاعہ کی بلدیہ نے
جون
حزب اللہ کا دھڑا: جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ مزاحمت کمزور ہو گئی ہے وہ فریب ہیں
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی حزب اللہ دھڑے کے سربراہ نے مزاحمت کو غیر
ستمبر
یوکرین میں فوجی شکست کا انتظار کریں:امریکی سفارت کار
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:سینئر امریکی سفارت کار نے روس کے خلاف یوکرین کی شکست
مارچ
ہندوستان کو S-400 کی فراہمی کا عمل شروع
?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: روس کی تکنیکی فوجی تعاون سروس کے ڈائریکٹر دمتری شوگیف کا
نومبر