تاجر دوست ایپ میں 23 ہزار 497 تاجروں نے رجسٹریشن کروالی

?️

اسلا م آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی تاجر دوست ایپ میں3جون تک 23 ہزار 497 تاجروں نے رجسٹریشن کروالی، لاہور سے سب سے زیادہ 7 ہزار 297 تاجروں کی ایپ میں رجسٹریشن ہوئی ،ملک کے 6 بڑے شہروں سے رجسٹرڈ ہونے والے تاجروں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 470 ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق اسلام آباد سے 2 ہزار 153 اور پشاور سے 2 ہزار 37جبکہ کراچی سے 5 ہزار 599 اور راولپنڈی سے 3 ہزار 67 اورکوئٹہ سے ایک ہزار 317 جبکہ دیگر شہروں سے 2 ہزار 27تاجر اب تک تاجر دوست سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

ایف بی آر حکام کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یکم اپریل سے اب تک 18 ہزار سے زائد تاجر فائلرز بن چکے ہیں۔تاجر دوست ایپ کے ذریعے 14 ہزار 472 افراد فائلرز بنائے گئے۔واضح رہے کہ چند روز قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ٹیکس قوانین میں ترامیم کا جائزہ لینا شروع کردیا تھا۔

آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں کو نوٹس بھجوانے کی تجاویز زیر غورآئی تھی۔ تاجر دوست ایپ سے رجسٹرڈ نہ ہونے پر 10 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔غیر رجسٹرڈ کاروبار کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کے تحت کارروائی کی جائیگی۔حکومت نے تاجر دوست ایپ کے تحت رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں پر جرمانے اور سزاﺅں کی تجاویز پر غور شروع کر دیاتھا۔ایف بی آر حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باعث ٹیکسوں و ڈیوٹی میں رعایات و چھوٹ نہیں دی جاسکتی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مکمل ہونے والے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام میں یہ طے کیا گیا تھا کہ کسی قسم کا ترجیحی سلوک یا رعایت نہیں دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے ساتھ دنیا کی غداری

?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے تمام ممالک پر زور

اسرائیل نے UNRWA اسکول پر حملے میں امریکی بم استعمال کیا

?️ 7 جون 2024سچ خبریں: پینٹاگون کے ایک اہلکار کے ساتھ امریکی فضائیہ کے ایک

اتحادی حکومت کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اتحادی جماعتوں کی حکومت کی وفاقی کابینہ میں

اسرائیل کی بشاراسد کو قتل کرنے کی دھمکی

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے

بائیڈن عرب نیٹو کے قیام میں ناکام رہے: مصری صحافی

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:    مصری صحافی مصطفی بکری نے کہا کہ جدہ سربراہی

کیا رفح پر حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا ہے؟

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک امور کے رابطہ

ٹیکساس یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف مظاہرین کے ساتھ پولیس کا سلوک

?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف ٹیکساس

پنجاب حکومت کا کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے اہم فیصلہ

?️ 1 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے کورونا کی چوتھی لہر کا مقابلہ کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے