🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔یہ بات انہوں نے کینیڈا کے لیے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور سے ملاقات کے موقع پر کہی اور انہوں نے ان کی خدمات کو بھی سراہا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی سے کینیڈا کے لیے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور نے ملاقات کی اس موقع پر وزیر خارجہ نے بطور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ امیر خرم راٹھور کی خدمات کو سراہا۔
وزیر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح اور مسائل کا ترجیحی بنیاد پر حل اولین ترجیح ہے، توقع ہے آپ جیسے سفارت کار کی بطور ہائی کمشنر تعیناتی معاون ثابت ہوگی۔دریں اثنا نامزد ہائی کمشنر کینیڈا امیر خرم راٹھور نے وزیر وزیر خارجہ کی ہدایات پر شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے لیے صلاحیتیں بروئے کار لانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان جمعے کو اوورسیز پاکستانیوں کے لیے روشن اپنا گھر پروگرام کا افتتاح کریں گے، جس کے تحت اوورسیز پاکستانی گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گے۔
سینیٹر فیصل فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن اپنا گھر پروگرام متعارف کرانےکافیصلہ کرلی ، وزیراعظم عمران خان جمعہ کو منصوبہ لانچ کریں گے۔
مشہور خبریں۔
ایکس پر خبروں کی ہیڈلائن دوبارہ دکھانے کا اعلان
🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک
نومبر
7 اکتوبر کے حملے کے بعد فلسطینی ریاست کا قیام ناممکن: کوہن
🗓️ 29 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر ایلی کوہن نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ سال
فروری
کورونا کی تازہ صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اظہار تشویش
🗓️ 13 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھرمیں کورونا وبا کی تیسری لہر کی ہلاکت
اپریل
کورونا : سندھ حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردیں
🗓️ 24 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) حکومت سندھ نے صوبے میں کورونا وائرسکے پھیلاؤٔ کو روکنے
مئی
غزہ اور مغربی کنارے میں مزاحمتی گروپوں کا عروج
🗓️ 4 ستمبر 2023سچ خبریں: مزاحمتی گروہوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، شہادتوں کی کارروائیوں کی
ستمبر
دنیا میں ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہی ترقی ممکن ہوئی ، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے کیمپس پورے ملک میں ہونے چاہئیں ،نگران وزیراعظم کاخطاب
🗓️ 20 دسمبر 2023صوابی: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کی وجہ
دسمبر
27ویں آئینی ترمیم نہیں آسکے گی، بھرپور مزاحمت کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
🗓️ 25 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
اکتوبر
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
🗓️ 25 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی
اپریل