بھارتی ڈیلٹاویرینٹ کا قہر جاری، کراچی سب سے زیادہ متاثر

کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق

🗓️

کراچی (سچ خبریں) ملک بھر میں بھارتی ڈیلٹاویرینٹ کا قہر جاری ہے، جس میں کراچی سب سے زیادہ متاثر ہے، کراچی میں 1210 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں کراچی میں67 فیصد کیسز لاہور، اسلام آباد ، پشاور، راولپنڈی اورحیدرآباد سے آرہے ہیں ، 500 مریض روزانہ ملک میں داخل ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میزبانی میں این سی او سی کامشترکہ اجلاس ہوا ، اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد کیا گیا ہے۔جس میں وفاقی وزیراسدعمر، لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان ، وزیراعظم کے سی پیک اسپیشل اسسٹنٹ خالد منصور اور دیگرشریک ہوئے جبکہ صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری ، آئی جی سندھ ، سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم ، ڈاکٹرفیصل ، پروفیسرسعید قریشی اوردیگر نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہم چوتھی لہر کے چھٹے ہفتے میں داخل ہوچکے ہیں، اب چوتھی لہرکچھ کم ہوناشروع ہوگئی ہے، آزادجموں کشمیرمیں کورونا عروج پرہےجہاں 26 فیصد کیسز ہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ سندھ میں کورونا وائرس کی شرح13 فیصد ہے، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں سست رفتاری سےکیسزبڑھ رہے ہیں ، اس وقت کراچی میں کیسزکی شرح21 فیصد ہے جبکہ 3فیصد کمی آئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں67 فیصد کیسز لاہور، اسلام آباد ، پشاور، راولپنڈی اورحیدرآباد سے آرہے ہیں ، 500 مریض روزانہ ملک میں داخل ہورہے ہیں۔

بریفنگ میں کہا ہے کہ سب سےزیادہ کراچی میں 1210 مریض تشویشناک حالت میں ہیں اور کراچی میں اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے ، ملک میں بھارتی ڈیلٹاویرینٹ کی لہرجاری ہے، جوکراچی میں زیادہ ہے، سندھ حکومت نے 8اگست تک سخت اقدامات کیے ہیں۔

سندھ حکومت نے اپنے ذرائع سے مزید583آکسیجن بیڈز لگائےہیں ، آکسیجن بیڈز میں 100بیڈ جے پی ایم سی، 75عباسی شہیداسپتال ، 100عید گاہ میٹرنٹی ، 150ایکسپو ،158کوویڈ اسپتالوں میں ہے جبکہ این ڈی ایم اے نے 537آکسیجن بیڈ سندھ حکومت کو مہیا کیے ہیں ، اس وقت سندھ میں مجموعی طورپر 1120 آکسیجن بیڈز ہیں۔

مشہور خبریں۔

مستعفی یمنی حکومت کی صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی حمایت

🗓️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:یمن میں منصور ہادی کی معزول حکومت جسے سعودی عرب کی

امریکا، برطانیہ، نیوزی لینڈ کا بیجنگ پرسائبر حملوں کا الزام، چین کی تردید

🗓️ 26 مارچ 2024سچ خبریں: امریکا، برطانیہ اور نیوزی لینڈ نے بیجنگ میں مقیم سائبر

خطے میں صہیونی حکومت کے ڈراؤنے خواب اور بحرانوں سے دوچار اسرائیل کے ساتھ عربوں کی جھوٹی امیدیں

🗓️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے اندرونی چیلنجوں کے علاوہ ، خطے میں بھی

فلسطینیوں کی خوشی سے صیہونی بوکھلاہٹ کا شکار؛ مغربی کنارے میں جشن پر پابندی

🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:قابض صیہونی انتظامیہ نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر ہونے والی

پنجاب میں ہمارے منتخب ارکان اور ورکرز پر ظلم و ستم کیا جارہا ہے، احمد خان بھچر

🗓️ 2 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے کہا

مغربی کنارے میں صہیونیوں کا خواب پورا نہیں ہوگا: حماس

🗓️ 24 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے شمالی مغربی کنارے پر قابض فوج

برطانوی وزیر انسداد بدعنوانی مستعفی! وجہ ؟

🗓️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: Neue Züriche Zeitung، برطانوی انسداد بدعنوانی کی وزیر ٹیولپ صدیق نے

ترکی کے صدر کا صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا عجیب دعویٰ

🗓️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے شمالی عراق میں انسداد دہشت گردی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے