🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا ہے کہ بھارتی نمائندوں کو کلبھوشن کے ساتھ اکیلے کمرے میں نہیں چھوڑ سکتے ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کو وکیل کی فراہمی کے کیس میں وزارتِ قانون کی درخواست پر سماعت کے دوران کیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو وکیل کی فراہمی کے کیس میں وزارتِ قانون کی درخواست پر سماعت کی۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اور عدالتی معاون حامد خان بھی عدالت میں موجود تھے۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت کو بتایا کہ 5 مئی کو عدالت نے تفصیلی آرڈر پاس کیا تھا کہ ایک اور کوشش کی جائے، عدالت نے کہا تھا کہ بھارت سے کلبھوشن کے لیے وکیل فراہم کرنے کا کہا جائے، بھارت کو عدالت کے حکم پر پیغام پہنچایا گیا لیکن ابھی تک اس کی جانب سے جواب نہیں آیا۔
اٹارنی جنرل نے عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کا متن پڑھ کر سنایا اور کہا کہ عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کی روشنی میں نظرِ ثانی کی درخواست دائر ہونی ہے، وفاقی حکومت عالمی عدالت کے نظرِ ثانی کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ری کنسڈریشن کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد چاہتی ہے، حکومت چاہتی ہے کہ وکیل مقرر کیا جائے جو کلبھوشن کی طرف سے نظرِ ثانی کی درخواست دا ئر کرے۔بھارتی جاسوس کلبھوشن کیلئے قونصلر مقرر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 6 اکتوبر کو ہوگی
اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بھارت چاہتا ہے کہ قونصلر رسائی کے نام پر ان کے نمائندے تنہائی میں کلبھوشن سے ملیں، مگر بھارتی نمائندوں کو کلبھوشن کے ساتھ اکیلے کمرے میں نہیں چھوڑ سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کچھ پتہ نہیں وہ اکیلے مل کر کلبھوشن کے ساتھ کیا کر دیں، وہ اکیلے میں اس سے محض ہاتھ ملا کر کچھ بھی کر سکتے ہیں۔اٹارنی جنرل خالد جاوید نے یہ بھی کہا کہ کلبھوشن تربیت یافتہ جاسوس ہے جو بھارتی حکومت کے اشارے سمجھ رہا ہے، ہو سکتا ہے کلبھوشن کو پاکستان بھیجتے وقت اس صورتِ حال کی تربیت دی گئی ہو۔
مشہور خبریں۔
12 صہیونی فوجی ہلاک اور 65 زخمی
🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے آج صبح سے جنوبی
اکتوبر
کیف کی کارروائی یورپ میں انسانی تباہی کا باعث
🗓️ 18 اگست 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اقوام متحدہ اور
اگست
وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد ابوظہبی میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے
🗓️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد ابوظہبی میں
مئی
امریکہ بحیرہ احمر سے فرار کی فکر میں؛امریکی میگزین کی رپورٹ
🗓️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:ایک امریکی جریدے نے بحیرہ احمر میں یمنی مسلح افواج
اپریل
24 گھنٹے میں 150 مرتبہ یمن جنگ بندی کی خلاف ورزی
🗓️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:یمنی خبر رساں ذرائع نے منگل کی صبح اطلاع دی کہ
ستمبر
وزیر اعظم کی صحت کے بارے میں بڑی خبر سامنے آگئی
🗓️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کچھ دن پہلے کورونا وائرس کا
مارچ
غزہ کی پٹی میں ایک اور فلسطینی بچی کی شہادت
🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:غزہ پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں زخمی
اگست
حماس کے دورہ ماسکو کے دوران کیا ہوا؟
🗓️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ تحریک حماس کے ایک
اکتوبر