?️
اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی وزیر دفاع کی گیڈر بھبکی کیخلاف سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے۔
بھارتی جبر و استبداد کا شکار سکھوں نے پاکستان کیخلاف دہشت گرد مودی کا ساتھ دینے سے انکار کرتے ہوئے سکھ فوجیوں سے سندھ کے دفاع کیلئے پاک فوج میں شامل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ سکھوں کی سب سے بڑی تحریک “سکھ فار جسٹس ” نے بھارت کیخلاف سکھوں کی پاک فوج میں کھلی بھرتی کا مطالبہ کیا ہے،سکھ فار جسٹس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھارتی مقبوضہ پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو پاک فوج میں شمولیت کی دعوت دینے کی درخواست کی ہے۔
سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کی سندھ پر قبضے کی کھلی دھمکی کے پیشِ نظر پاکستان کو فوری سکھوں کیلئے خصوصی بھرتی کا راستہ کھولنا ہوگا۔ “سکھ فار جسٹس ” نے درخواست کی سکھ رضاکاروں کی خصوصی فہرست اور ایک وقف سکھ دفاعی یونٹ کی تشکیل کی جائے، سکھ رضا کاروں کے اس یونٹ کی تعیناتی خاص طور پر سندھ کے دفاع کے لیے کی جائے۔
سکھ فار جسٹس نے کہا کہ جیسے ہی پاکستان اندراج کا پروٹوکول جاری کرے گا ، دنیا بھر میں ہزاروں سکھ رضاکار شامل ہونے کیلئے تیار ہیں ،عالمی قوانین کے تحت فوجیوں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی ضمیر یا اخلاقی وجوہات پر کسی جنگ میں حصہ لینے سے انکار کر سکتے ہیں۔
سکھوں کی تنظیم نے مزید کہا کہ دنیا پاکستان کے مضبوط مؤقف اور بھارتی جارحیت کیخلاف اپنی مکمل حمایت کا اظہار کر رہی ہے ، بھارتی جنگی سیاست اور دہشت گردی کے فروغ کے منصوبے کیخلاف دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔


مشہور خبریں۔
یورپ سے امریکی فوجی انخلا؛ واشنگٹن کے لیے ایک مشکل چیلنج
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: یورونیوز ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے اپنی
جون
افغانستان میں امریکی منصوبے کا انکشاف
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:اگر ہم افغانستان میں امریکی آپریشن کی تفصیلات دیکھیں تو ہمیں
اکتوبر
صدر مملکت کا درخت لگانے کے حوالے سے اہم اعلان
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے درخت لگانے
اگست
امریکی بحریہ کے دو جہاز ٹکرا گئے، دو اہلکار زخمی
?️ 12 فروری 2026امریکی بحریہ کے دو جہاز ٹکرا گئے، دو اہلکار زخمی امریکی بحریہ
فروری
پہلی بار حکومت عوامی مسائل کو حل کر رہی ہے: فرخ حبیب
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
اگست
سینیٹ قائمہ کمیٹی نے ’نیکروفیلیا کو جرم قرار دینے کیلئے قوانین کی منظوری دیدی
?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نیکروفیلیا کو
ستمبر
صیہونیوں کی مخالفت؛ زیر حراست بحرینی کارکن کے خلاف الزام
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:بحرین میں انسانی حقوق کے ایک کارکن کو صیہونی حکومت کی
نومبر
قومی ترانہ بدلنے کے متعلق فواد چوہدری کا بیان آگیا
?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کی
ستمبر