🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے موجودہ حالات میں بھارت کو ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، افغانستان کا وفد امن عمل آگے بڑھانے کيلئے پاکستان ميں موجود ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزيراعظم عمران خان نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کيا ہے۔ جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کو زیر غور لایا جائے گا اور اس کے مستقبل کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے ہونے والے اہم اجلاس ميں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوگی اور آئندہ کا لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔وزير خارجہ نے کہا کہ افغانستان کا وفد امن عمل آگے بڑھانے کيلئے پاکستان ميں موجود ہے، آج دفتر خارجہ ميں افغان وفد سے اہم ملاقات ہوگی۔
افغانستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کو موجودہ حالات میں ذمےداری کا ثبوت دينا چاہيے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں امن و استحکام کی خواہاں ہے اور توقع کرتی ہے کہ بھارت بھی مثبت کردار ادا کرے، خطے کي بہتری کيلئے بھارت کو ذمےداری دکھانی ہوگی۔
مشہور خبریں۔
متاثرین کی تعداد 4,000 سے تجاوز کرگئی / بے گھر ہونے والے 5,300,000 شامی
🗓️ 11 فروری 2023سچ خبریں:غیر سرکاری ذرائع نے شام میں آنے والے 7.7 شدت کے
فروری
جنوبی وزیرستان: چیمبر آف کامرس کے صدر اور 2 کسٹم افسران اغوا
🗓️ 14 فروری 2025جنوبی وزیرستان: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان میں وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ
فروری
ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت خراب؛ اسپتال منتقل
🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین
جولائی
بغداد میں جمعہ کے مظاہروں کے ساتھ صدر کا تصادم
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں: صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدر کے قریبی
اگست
ڈیرہ اسمٰعیل خان: کار پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید
🗓️ 2 فروری 2025ڈی آئی خان: (سچ خبریں) ڈیرہ اسمٰعیل خان کے قریب گھات لگائے
فروری
پوپ فرانسس کو معزول کرنے کی سازش
🗓️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:ایک گمنام پادری کا کہنا ہے پوپ بینیڈکٹ XVI کی موت
جنوری
ایران کا اسلامی انقلاب اور 45 سال پہلے ترکی کے اخبارات کی سرخیاں
🗓️ 6 فروری 2024سچ خبریں: 1979 کے موسم سرما کے وسط میں ایران میں اسلامی
فروری
اس گروپ کے اعلیٰ عہدیداروں کی کارکردگی پر طالبان کے وزیر دفاع کی تنقید
🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: طالبان کے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب مجاہد نے
جولائی