عالمی برادری افغان تنازع کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے: پاکستان

عالمی برادری افغان تنازع کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے: پاکستان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) افغان تنازع کے حل کے لئے پاکستان نے عالمی برادری پر روز دیا ہے  اس سلسلے میں عالمی برادری کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا تاہم پاکستان افغانستان میں امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گااور  افغانستان کےسیاسی حل کی کوششوں کی حمایت جاری رکھےگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں رونماہونےوالی صورتحال کودیکھ رہےہیں، تمام افغان رہنماؤں کاملکردائمی امن واستحکام کی راہ ہموار کرنا ناگزیر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان تنازع کےحل کیلئےعالمی برادری کومشترکہ کرداراداکرناہوگا، پاکستان نےافغانستان میں استحکام کیلئےہمیشہ سیاسی تصفیےپرزوردیا ہے ، پاکستان افغانستان میں امن کیلئےتعمیری کرداراداکرتارہےگا،دفترخارجہ

ترجمان نے مزید کہا کہ امید ہے ہماری کوششوں سے افغانستان میں امن،پائیدارترقی میں مدد ملے گی۔گذشتہ روز پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افغانستان کی صورتحال پرگہری نظرہے، پاکستان افغانستان کےسیاسی حل کی کوششوں کی حمایت جاری رکھےگا اور امیدہے تمام افغان فریق سیاسی بحران کوحل کرنےکیلئےملکرکام کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا تھا کہ کابل میں پاکستان کا سفارتخانہ، پاکستانیوں،افغان شہریوں کومدد سمیت بین الاقوامی برادری کوپی آئی اےکےتعاون کیلئےضروری مددفراہم کررہاہے جبکہ سفارتی عملے،اقوام متحدہ کی ایجنسیوں ، بین الاقوامی تنظیمیں،میڈیا کیلئے ویزامعاملات کوآسان بنایاگیاہے اور وزارت داخلہ میں ایک خصوصی بین الوزارتی سیل قائم کیاگیاہے۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیر :حریت رہنمائوں کی طرف سے بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش

?️ 1 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

صومالیہ میں اسرائیل کی کوئی بھی موجودگی یمن کے لیے ایک فوجی ہدف ہے

?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت صومالی لینڈ کے گیٹ وے کے ذریعے یمن،

سولر پینلز صارفین کی نیٹ میٹرنگ؛ گرڈ بجلی صارفین پر 159 ارب روپے کے اضافی بوجھ کا انکشاف

?️ 9 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) نیٹ میٹرنگ کے ذریعے چھتوں پر سولر پینلز لگانے

طالبان نے بائیڈن حکومت پر لگایا چوری کا الزام

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:  طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ افغان بینکوں

حزب اللہ کے میزائلوں سے نیتن یاہو کے بیٹے کی شادی ملتوی 

?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے شدید راکٹ حملے شمال سے مقبوضہ فلسطین

نیتن یاہو کا ستمبر 2026 تک کے انتخابی منصوبے کا انکشاف

?️ 25 جولائی 2025اسرائیلی میڈیا کے مطابق، وزیراعظم نیتن یاہو انتخابات کی تاریخ کو اس

وینس ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے لیے جنیوا روانہ

?️ 13 جون 2026سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے متعدد امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ

شام میں داعشی سرغنہ ہلاک

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:شام کے صوبے درعا میں اس ملک کی فوج کے ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے