?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے تمام مسائل کے حل کے لئے جامع مذاکرات ضروری ہیں ، جامع مذاکرات سے مستقبل میں امن اور خوش حالی حاصل ہوسکتی ہے، جس کے لیے پاکستان تیار ہے، کیا بھارت بھی تیار ہے؟بھارت نے مائنڈ سیٹ بنالیا ہے کہ پاکستان کو کچلا جا سکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے ساتھ مقابلے میں اور اب کرکٹ کے میدان میں بھی بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مائنڈ سیٹ بن چکا ہے کہ پاکستان کو کچلا جا سکتا ہے، اختلافات ختم کرنے کی ضرورت نہیں۔جبکہ دونوں ممالک کو اختلافات ختم کرنے کی اہم ضرورت ہے۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ بالا کوٹ تنازع میں پاکستان نے بھارت پر غلبہ حاصل کیا، پاکستان اور بھارت کے تمام مسائل کے حل کے لیے جامع مذاکرات ہونے چاہئیں۔ وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی مشترکہ جغرافیائی قربت کو ختم نہیں کیا جا سکتا، جامع مذاکرات سے مستقبل میں امن اور خوش حالی حاصل ہو سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
شمالی محاذ پر کیا ہو رہا ہے؟ صہیونی حکام کا بیان
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے مقبوضہ شمالی علاقوں میں اسرائیل کو ایک
ستمبر
پاکستان اور چین کے سائنسدانوں نے مِل کر چاول کی نئی ہائبرڈ قسم تیار کرلی
?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ
اگست
امریکہ کے اتحادی بھی اس کی دہشتگردی سے محفوظ نہیں
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں: جرمن میڈیا نے بتایا کہ متعدد امریکی فوجیوں نے ایک
اگست
سوڈان میں جنگ بندی جاری رکھنے کا بین الاقوامی مطالبہ
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد جنگ بندی
اپریل
طالبان کی امریکا کو شدید دھمکی، طالبان پر لگائی گئی تمام پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ
?️ 10 جولائی 2021ماسکو (سچ خبریں) ماسکو میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان کے وفد
جولائی
ترک پولیس نے افغان مہاجرین کو مارا پیٹا
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: ترک پولیس نے افغان مہاجرین کے مظاہروں پر کریک ڈاؤن
مئی
افغان طالبات کا اسکولوں کی بندش کے خلاف مظاہرہ
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبات نے لڑکیوں کے اسکولوں
مارچ
حکومت کو افغان شہری کی شہریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم
?️ 15 اکتوبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو حکم دیا ہے
اکتوبر