?️
سچ خبریں:سوڈان میں عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد جنگ بندی کو جاری رکھنے کے لیے بین الاقوامی مطالبات کا سلسلہ جاری ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سوڈان میں عارضی جنگ بندی کے قیام کے ساتھ ہی اس ملک کے اندرونی تنازعات کے درمیان جنگ بندی کو جاری رکھنے کی بین الاقوامی درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سوڈان میں پیش آنے والی صورتحال کے جواب میں ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ اس ملک میں جنگ بندی جاری رہے گی،اسی دوران خرطوم میں امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی چار فریقی گروپ چاہتا ہے کہ سوڈان میں متحارب فریق جنگ بند کریں اور بات چیت دوبارہ شروع کریں۔
خرطوم میں واشنگٹن کے سفارت خانے نے مزید کہا کہ سوڈان میں تنازع کے دونوں فریقوں کو شہریوں اور سفارت کاروں کے تحفظ اور انسانی ہمدردی کی راہداری کھولنے کا عہد کرنا چاہیے،یوروپی یونین نے یہ بھی کہا کہ ہم سوڈانی فوج اور ریپڈ ری ایکشن فورسز کے درمیان تنازعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، ان تنازعات سے سوڈان کے اتحاد کو خطرہ ہے اور ہم تمام فریقین سے جنگ کے بجائے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کو کہتے ہیں۔
یوروپی یونین نے مزید کہا کہ ہم جانی نقصان اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں نیز فوری اور غیر مشروط جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں،یورپی یونین کے مطابق، دشمنی کا خاتمہ سوڈان میں مستقل جنگ بندی کے معاہدے کی جانب ایک قدم ہونا چاہیے۔
اس کے علاوہ، سوڈان میں مذاکرات کے سہ فریقی طریقہ کار کمیٹی نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں تمام فریقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے حالات پیدا کریں کہ عام شہریوں کو خوراک اور طبی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہو سے، درایں اثنا عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے اپنے مصری ہم منصب سامح شکری اور متحدہ عرب امارات کے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر عبداللہ بن زائد کے ساتھ سوڈان کی صورتحال اور خطے کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں بات کی اور سوڈان میں جنگ بندی کے مستقل قیام پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب
?️ 17 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات
فروری
ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار کے طور پر بائیڈن کی جگہ ہیرس اہم انتخاب
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: ایک نئے سروے کے مطابق اگر امریکی صدر جو بائیڈن
جولائی
یمن میں ایرانی سفیر کورنا کے باعث جاں بحق
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ میں
دسمبر
امریکہ کا کیریبین میں ایک اور بحری جہاز پر حملہ؛ مادورو: کیا آپ ایک اور غزہ چاہتے ہیں؟
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: یو ایس سدرن کمانڈ نے اعلان کیا کہ اس نے
نومبر
شام اسرائیل کی طرف سے فائر کیے گئے آٹھ میزائلوں کو تباہ کرنے میں کامیاب
?️ 10 فروری 2022سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے شام پر اسرائیلی حملے کی
فروری
گوانتانامو بے جیل امریکہ کے دامن پر بدنما دھبہ:اقوام متحدہ
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں گوانتاناموبے کے حراستی مرکز
جنوری
مغربی کنارہ صیہونی فوجی کنٹرول میں رہنا چاہیے:نیتن یاہو
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو انٹرویو
دسمبر
ناپاک عزائم کے لیے ناجائز پیسہ کون فراہم کرتا ہے؟
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:ان دنوں خلیج فارس کے ممالک بشمول سعودی عرب اور متحدہ
دسمبر