بگن سے لاپتا ہونے والے 4 ڈرائیورز کی لاشیں مل گئیں، تشدد کے بعد گولیاں مارنے کا انکشاف

?️

کرم: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم کے علاقے اڑوالی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ لاشیں لاپتا ڈرائیوروں کی ہیں، جو گزشتہ روز بگن میں امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں کے قافلے پر حملے کے بعد لاپتا ہو گئے تھے۔

لوئر کرم کے علاقے اڑوالی سے ملنے والی ڈرائیورز کے لاشوں کے ہاتھ پاؤں باندھے گئے تھے، کرم پولیس کے مطابق ڈرائیوروں کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ مرنے والے ڈرائیورز کی لاشیں لوئر کرم علی زئی ہسپتال پہنچادی گئی ہیں، جاں بحق ڈرائیوروں کا تعلق ضلع کرم سے ہی ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم کے علاقے بگن میں امدادی سامان پاراچنار لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کردی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید اور 4 دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ہنگو کے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان نے ٹل سے پاراچنار امدادی سامان لے جانے والی 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر حملے کی تصدیق کی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد انتظامیہ کی صورتحال پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت علی نے بتایا تھا کہ حملے کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے، قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا تھا کہ حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔

کُرم سے سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے بتایا تھا کہ جاری حملے میں چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

سینئر پولیس افسر صہیب گل نے اے ایف پی کو تصدیق کی تھی کہ حملے کے بعد 21 ٹرک علاقے سے پیچھے ہٹ گئے، جب کہ دیگر پھنسے ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

آزادی اظہار رائے کے امریکی کھوکھلے نعروں کا ایک اور ثبوت:سید حسن نصراللہ

?️ 26 جون 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے سامنے لاکھوں افراد کا مظاہرہ

?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:پاکستان میں سراج الحق کی سربراہی میں فلسطینی عوام کے ساتھ

حکومت نے سرکاری محکموں کو عملے کی مراعات میں رد و بدل سے روک دیا

?️ 4 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے خود مختار، نیم خودمختار، پبلک سیکٹر

بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئے

?️ 4 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایس سی او

توانائی کے تحفظ کے لیے بلڈنگ کوڈز پر عمل درآمد کریں، وفاق کا صوبائی حکومتوں کو خط

?️ 3 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں، آزاد جموں و

بھارت نے کشمیریوں کو گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے یرغمال بنا رکھا ہے، حریت کانفرنس

?️ 29 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اہم ہدایات دیدیں

?️ 15 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ائیر لائن کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے