?️
کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو آزاد کرنے کا خواب دیکھنے والے خام خیالی میں ہیں۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نجی کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈے کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو ریاست مخالف جذبات اُبھارنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ نوجوانوں کو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کریں، اساتذہ اللہ تعالی کے منتخب لوگ ہیں جو نوجوانوں کی کردار سازی کرتے ہیں، جس نے ملک سے وفا کی اللہ نے اسے عزت دی، بے وفائی کرنے والے رسوا ہوئے۔
وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سوشل میڈیا اکثر منفی انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے، نوجوان منفی پروپیگنڈے سے متاثر ہونے کے بجائے علم و تحقیق پر توجہ دیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ تشدد کے ذریعے بلوچستان کو آزاد کرنے کا خواب دیکھنے والے خام خیالی میں ہیں، بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت نوجوانوں کو دُنیا کے بہترین اداروں میں سکالرشپس پر تعلیم دلا رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ریاست مخالف عناصر نوجوانوں کو خودکش حملوں کی طرف دھکیل رہے ہیں، غیر متوازن ترقی کا مطلب ریاست مخالف جذبات کو ہوا دینا نہیں،حکومت پر تنقید ہو سکتی ہے مگر ریاست سے غداری کا کوئی جواز نہیں۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ آئین پاکستان کا آرٹیکل 5 ریاست سے غیر مشروط وفاداری لازم قرار دیتا ہے، بارہ ہزار نوکریاں مکمل شفافیت اور میرٹ پر فراہم کی ہیں۔
سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کی تجویز کی بھرپور معاونت کریں گے، پاکستان سے محبت کو دلوں میں پیوست کرنا ہی اصل کامیابی ہے۔
مشہور خبریں۔
اٹارنی جنرل نے چیئرمین ایف بی آر کو قانونی ٹیموں کی ناقص کارکردگی پر خط لکھ دیا
?️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹارنی جنرل آفس نے عدالتوں میں ٹیکس محکمہ
مئی
زیلنسکی سبز وردی پہن کر کس کے ساز پر رقص کرتا ہے؟
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: روس کی سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمیتری میدویدیف نے
اگست
فلسطین پر آسٹریلیا کے فیصلے کا خیر مقدم
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں آسٹریلیا کے وزیر
اگست
لیبیا میں آنے والے سیلاب کی تباہی
?️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیشنل یونین آف ریڈ کراس سوسائٹیز کے ایک اہلکار نے
ستمبر
ٹرمپ کو عدالتی ریلیف
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی جج نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ
ستمبر
ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ ؛سعودی حکام کی تصدیق
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی ذرائع نے ریفائنری میں آگ لگنے کا ذکر کرتےہوئے ریاض
مارچ
الیکشن کمیشن کے فیصلے کا چاند آدھی رات کو طلوع ہوا جو قوم کے لیے تاریکی لے کر آیا، شہزاد وسیم
?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد
مارچ
اسد عمر نے اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر عوام کو خبردار کر دیا ہے
?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے
دسمبر