بلوچستان: خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے اقدامات، ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز دینے کا فیصلہ

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو پنک اسکوٹیز دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایف جی گرلز ڈگری کالج کی طالبہ طاہرہ عارف اور خاتون پولیس اہلکار کو پنک اسکوٹی گفٹ کرکے کر اسکیم کا آغاز کردیا۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ بلوچستان کی ملازمت پیشہ خواتین، طالبات کوپنک اسکوٹیز ملیں گی، جامعات، کالجز اور سیکنڈری اسکولز کی طالبات کو اسکوٹیز دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پنک اسکوٹیز اسکیم کی پالیسی جلد تشکیل دے کر اس کا آغاز کیا جائے گا، خواتین اور طالبات کو خود مختار اور خود اعتماد بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں ترقی کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اس وقت بلوچستان میں 5 خواتین ڈپٹی کمشنر تعینات ہیں، بلوچستان میں تعینات خواتین ڈپٹی کمشنر بہترین انتظامی امور سر انجام دے رہی ہیں۔

دوسری جانب، وزیر اعلٰی بلوچستان نے محکمہ صحت میں میرٹ پر تعیناتیوں کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کردی اور خلاف میرٹ بھرتی کرنے اور بھرتی ہونے والے افراد کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا ۔

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکریٹری صحت مجیب الرٰحمٰن، ڈی جی ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل نے شرکت کی۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جامع اصلاحات کے نتائج نظر آنے چاہئیں، صحت اور تعلیم کے مسائل کا حل نکل آئے تو عوام کے 80 فیصد مسائل حل ہوجائیں گے۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کے لیے مختص وسائل کا فائدہ عام آدمی کو ملنا چاہیے اور اصلاحات کے آڑے آنے والے مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے۔

بعد ازاں، کوئٹہ میں میڈیاسے گفتگو کے دوران انہوں نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک صوبے کی جانب سے وفاق پر چڑھائی نامناسب ہے، آئین نے احتجاج کا حق دیا ہے لیکن اسی آئین نے احتجاج کی مینجمنٹ کا حق حکومت کو دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں شرپسندی کی شدید مذمت کرتا ہوں، اسلام آباد میں کل ہونے والے واقعات کی مذمت کرتاہوں، وفاقی حکومت نے سمجھداری سے علاقے کو کلیئر کرایا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ احتجاج کی آڑ میں مفاد عامہ کے امور میں رکاوٹیں ناقابل برداشت ہیں، سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے سے ہی ملکی معیشت مستحکم ہوگی، مسائل کا حل تصادم کے بجائے بات چیت سے ہوناچاہیے۔

مشہور خبریں۔

دسمبر میں پوٹین واشنگٹن کا دورہ کر سکتے ہین:ٹرمپ

?️ 24 اگست 2025دسمبر میں پوٹین واشنگٹن کا دورہ کر سکتے ہین:ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ

کم از کم 100 صہیونی حماس کے ہاتھوں گرفتار

?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اتوار کی صبح خبر دی

فلسطین کی حمایت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے: پاکستان

?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین کے ساتھ یوم یکجہتی کے موقع پر پاکستانی وزارت خارجہ

سعودی صیہونی دوستی ،کون فائدے میں ، کون گھاٹے میں ؟

?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: بنیامین نیتن یاہو کے خلاف شدید اندرونی دباؤ کے پیش

حکومت کا 15 جنوری سے خصوصی سیکیورٹی فیچرز کا حامل ’ب‘ فارم متعارف کرانے کا فیصلہ

?️ 1 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار

ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات رکھنے کے 38 کیسز کا الزام

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کی ایک عدالت نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر

اردن میں اخوان المسلمین پر پابندی؛ سیاسی اسلام کے خلاف نئی ریاستی حکمت عملی

?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:اردن نے اخوان المسلمین کی سرگرمیوں کو غیر قانونی قرار

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

?️ 26 مئی 2022کوئٹہ(سچ خبریں)بی اے پی کی جانب سے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے