بلوچستان: خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے اقدامات، ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز دینے کا فیصلہ

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو پنک اسکوٹیز دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایف جی گرلز ڈگری کالج کی طالبہ طاہرہ عارف اور خاتون پولیس اہلکار کو پنک اسکوٹی گفٹ کرکے کر اسکیم کا آغاز کردیا۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ بلوچستان کی ملازمت پیشہ خواتین، طالبات کوپنک اسکوٹیز ملیں گی، جامعات، کالجز اور سیکنڈری اسکولز کی طالبات کو اسکوٹیز دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پنک اسکوٹیز اسکیم کی پالیسی جلد تشکیل دے کر اس کا آغاز کیا جائے گا، خواتین اور طالبات کو خود مختار اور خود اعتماد بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں ترقی کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اس وقت بلوچستان میں 5 خواتین ڈپٹی کمشنر تعینات ہیں، بلوچستان میں تعینات خواتین ڈپٹی کمشنر بہترین انتظامی امور سر انجام دے رہی ہیں۔

دوسری جانب، وزیر اعلٰی بلوچستان نے محکمہ صحت میں میرٹ پر تعیناتیوں کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کردی اور خلاف میرٹ بھرتی کرنے اور بھرتی ہونے والے افراد کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا ۔

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکریٹری صحت مجیب الرٰحمٰن، ڈی جی ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل نے شرکت کی۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جامع اصلاحات کے نتائج نظر آنے چاہئیں، صحت اور تعلیم کے مسائل کا حل نکل آئے تو عوام کے 80 فیصد مسائل حل ہوجائیں گے۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کے لیے مختص وسائل کا فائدہ عام آدمی کو ملنا چاہیے اور اصلاحات کے آڑے آنے والے مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے۔

بعد ازاں، کوئٹہ میں میڈیاسے گفتگو کے دوران انہوں نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک صوبے کی جانب سے وفاق پر چڑھائی نامناسب ہے، آئین نے احتجاج کا حق دیا ہے لیکن اسی آئین نے احتجاج کی مینجمنٹ کا حق حکومت کو دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں شرپسندی کی شدید مذمت کرتا ہوں، اسلام آباد میں کل ہونے والے واقعات کی مذمت کرتاہوں، وفاقی حکومت نے سمجھداری سے علاقے کو کلیئر کرایا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ احتجاج کی آڑ میں مفاد عامہ کے امور میں رکاوٹیں ناقابل برداشت ہیں، سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے سے ہی ملکی معیشت مستحکم ہوگی، مسائل کا حل تصادم کے بجائے بات چیت سے ہوناچاہیے۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اتحاد امت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا

?️ 8 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اتحاد بین المسلمین

ہمارے میزائل 1 سے 2 منٹ کے اندر صیہونی ریاست کو دنیا کے نقشے سے مٹا سکتے ہیں؛ایرانی جنرل کا دعوی

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے بریگیڈیرجنرل محمد طہرانی مقدم نے صیہونیوں کو

سائنس دانوں نے انسانی خلیے سے ننھے روبوٹ تیار کرلیے

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ماہرین نے طویل تحقیق اور محنت کے بعد انسان

جنوبی اور مشرقی لبنان کے خلاف صہیونی جارحیت کا سلسلہ جاری

?️ 14 جون 2026سچ خبریں:  ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی حکومت نے جنوبی لبنان کے ضلع

سنجیدگی کے بعد ماہرہ خان کے ساتھ کام کروں گا: دانیال ظفر

?️ 4 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) اداکار دانیال ظفر کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان

گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے ہفتہ وار مہنگائی 42 فیصد تک پہنچادی

?️ 18 نومبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے

پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومتی کمیٹی سے مذاکرات سے قبل عمران خان سے مشاورت

?️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے حکومتی کمیٹی

ایران کے پاس مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا اور متنوع میزائل خانہ ہے:سینٹ کام کمانڈر

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:خطے میں امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے سربراہ نے ایران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے