🗓️
کوئٹہ(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق صوبائی وزرا میر ضیاء اللہ لانگو ،میر عارف جان محمد حسنی اورمیر سلیم احمد کھوسہ وزیر اعلیٰ جام کمال کی ہدایت پر اپو زیشن اراکین اسمبلی سے مذاکرات کے لیے کوئٹہ بجلی گھر تھانہ پہنچے جہاں اپوزیشن اراکین کے ساتھ مذاکرات ہوئے اور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے ۔
میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے میر ضیا لانگو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر اپوزیشن اراکین سے ملاقات کے لیے آئے ہیں اور تمام معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ نمٹایا جائیگا۔قبل ازیں اپوزیشن کے 16 اراکین کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں گزشتہ روز بھی موجود رہے۔اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ، پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو ، شکیلہ نوید دہوار ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے 3آپشنز ہیں حکومت ہمیں گرفتار کرے یا کیس سے دستبردار ہوجائے یا پھر ہمارا مقدمہ بھی درج کیا جائے ۔ ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ 18جون کا واقعہ ہوا ہمارے خلاف مقدمہ 20جون درج ہوا جب معلوم ہوا تو پولیس اسٹیشن آگئے اور گرفتاریاں پیش کیں لیکن 48گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود گرفتار نہیں کیا جارہا اور مطالبات پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر اختر حسین لانگو نے کہا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ کیس واپس لے یا ہمیں گرفتار کرے جہاں تک بجٹ کی بات ہے تو غیر قانونی و آئینی بجٹ ہے جسے ہم تسلیم نہیں کرتے اسی لیے ہم نے اسمبلی سیشن کا بائیکاٹ کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بجٹ میں صرف اپنے کارکنوں کو نوازا گیا ہے ہم کہتے ہیں کہ ان کے خلاف نیب سے انکوائری کرائی جائے تاکہ یہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا غلط استعمال نہ کریں ، یہ پیسے حکومت یا کسی کارکن کے نہیں بلکہ عوام کے ہیں ۔ خاتون رکن اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا کہ ہمارے ایم پی ایز کو چوٹیں آئی اور وہ زخمی حالت میں پولیس اسٹیشن آئے ہیں ، جنہوں نے ایف آئی آر کٹوائی ہے ان کا طریقہ درست نہیں تھا ، ہمارے پاس حکومت کا بے اختیار وفد بھی آیا تھا اب اس میں ایک ہی آپشن بچتا ہے کہ حکومت ہمیں گرفتار کرے یا پھر کیس سے دستبردار ہوجائیں ۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں پانی کا بحران؛ 93% بچوں کی صاف پانی تک رسائی نہیں
🗓️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کا کہنا ہے کہ
مارچ
روس پر دوہری پابندیاں اور اسرائیل کو کھلی چھوٹ؛مغربی ممالک کا دوغلہ پن
🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:ایسا لگتا ہے کہ مغربی میڈیا کا آکٹوپس جس نے یورپی
مارچ
سعودی عرب لبنانی حکومت سے مطمئن نہیں!
🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: بیروت میں سعودی عرب کے سابق سفیر علی عواد عسیری
جنوری
فواد چوہدری اور اسد عمر کو عدالتی رلیف
🗓️ 12 اگست 2024سچ خبریں: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے سابق
اگست
اسد عمر نے اومی کرون کے پھیلاؤ کے خطرے سے عوام کو خبردار کردیا
🗓️ 29 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد
نومبر
صیہونیوں کی ایک اور درندگی
🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
ڈنمارک میں غزہ کی حمایت میں وسیع عوامی مظاہرے
🗓️ 4 جون 2024سچ خبریں: ڈنمارک کے ہزاروں لوگوں نے اس ملک کے دارالحکومت کی
جون
داعش کے احیاء کے لیے نئی امریکی حکمت عملی
🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں:دہشت گردانہ کارروائیوں کے سلسلے میں داعش کی حکمت عملی میں
مئی