بلاول نوکری کی عرضی کے لئے واشنگٹن جا رہے ہیں:شہباز گل

شہباز گل کی جانب سے فیصل آباد میں ریلی کا انعقاد

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا ہے کہ بلاول نوکری کی عرضی کے لئے واشنگٹن جا رہے ہیں، وہاں جاکر کہیں گے کہ ہمیں حکومت میں لائیں ہم سب کرنے کو تیار ہیں۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گِل نے کہاکہ ہم ایسی ڈیل نہیں کرنے دیں گے،بلاول جو عرضیاں لے کر امریکا جا رہے ہیں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔شہباز گِل نے کہا کہ بلاول بھٹو نوکری کی عرضی کیلئے واشنگٹن جا رہے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ حکمرانوں کے دور میں ڈرونز حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  کہا کہ مشرف کے زمانے میں 13 ڈرون حملے ہوئے، پیپلزپارٹی کے دور میں 340 ڈرون حملے ہوئے،جبکہ کونڈو لیزا رائس نے ڈرون حملوں کیلئے مشرف اور محترمہ کی ڈیل کرائی۔

شہبازگِل نے مزید کہا کہ یہ لوگ امریکا کو اڈے دینے کا ملبہ پرویز مشرف کے دور پر ڈالتے ہیں،آپ پاکستان کے اوپر اپنا قومی مفاد لانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سے جو کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ شہباز گل اور بلاول بھٹو کے درمیان اکثر و بیشتر مختلف انداز میں بحث و گفتگو ہوتی رہتی ہے اور ایک دوسرے پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد: لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز، اہلیہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے لال مسجد کے سابق

12 روزہ جنگ میں ایران کی تاریخی فتح؛ اسرائیل کو کیا نقصانات اٹھانے پڑے؟

?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں:اسٹریٹجک تجزیہ کار عبدالباری عطوان کے مطابق 12 روزہ جنگ میں

نفتالی بینیٹ کی آڈیو فائل لیک ہو گئی۔ نیتن یاہو کے بعد کے دور کے لیے ایک سیاسی منشور

?️ 12 ستمبر 2025سچ خبریں: ایسا لگتا ہے کہ نفتالی بینیٹ کے لیک ہونے والے

ٹیکنالوجی کے ذریعہ اب پاکستان کو تبدیل کرنا ہے: فواد چوہدری

?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی 

کورونا : سندھ حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردیں

?️ 24 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) حکومت سندھ نے صوبے میں کورونا وائرسکے پھیلاؤٔ کو  روکنے

اوکلان نے اردگان سے کیا وعدہ کیا؟

?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: ترک تجزیہ کاروں نے عبداللہ اوکلان کی جانب سے صلاح

جسٹس منصور علی شاہ کا نئی ججز کمیٹی پر اعتراض، حصہ بننے سے معذرت کرلی

?️ 24 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور

علی امین گنڈاپور کا صدر زرداری کو خط، این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے کا معاملہ اٹھا دیا

?️ 29 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے صدر مملکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے