?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے اعلی سطح وفد کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات شروع ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات جاری ہے۔
ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، رانا ثنا اللہ، ملک احمد خان اور احد خان چیمہ بھی شریک ہیں۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمان، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور ندیم افضل چن شریک ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلزپارٹی کے خلاف جاری بیانات سے متعلق بات چیت ہوگی۔
اس سے قبل، صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو کراچی طلب کرکے ان سے سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان جاری کشیدگی کو رکنے کے لیے کردار ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔
9 اکتوبر کو صدر آصف زرداری اور لیگی رہنماؤں کے درمیان نوابشاہ میں ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مخالفانہ بیان بازی روکنے پر اتفاق ہوگیا تھا۔
خیال رہے کہ دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلافات اس وقت شدید ہوگئے تھے جب بلاول بھٹو سمیت پی پی رہنماؤں کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے عالمی سطح پر امداد کی اپیل اور متاثرین کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے استعمال پر زور دیا گیا تھا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ہے اور ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کوسپورٹ نہ کرے۔
اس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جواب دیا تھا کہ مجھے عوام کی خدمت کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں اور ہر چیز کا علاج صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہے اور بھیک مانگنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔
30 ستمبر کو اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا تھا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ ہمیں وزارتیں یا عہدے نہیں چاہئیں، کم سے کم عزت تو دے سکتے ہیں، ایسے ہی حالات رہے تو اپوزیشن بینچز پر چلے جائیں گے، ان حالات میں حکومتی بینچز پر بیٹھنا مشکل ہوگا۔


مشہور خبریں۔
وفاقی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے: فواد چوہدری
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے
فروری
آئرلینڈ کا اقوام متحدہ سے نیا مطالبہ
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر آئرلینڈ مائیکل ڈی ہگنس نے زور دے کر کہا
ستمبر
یمن نے اسرائیلی ہوائی اڈوں پر نیویگیشن کے بارے میں حتمی انتباہ جاری کیا
?️ 6 مئی 2025سخ خبریں: یمن میں انسانی ہمدردی کے آپریشنز کوآرڈینیشن سینٹر نے سول
مئی
یوکرین کے 190 طیارے اور 1399 ڈرون تباہ ہوچکے ہیں: روسی وزارت دفاع
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: وسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے آج منگل
جون
ٹرمپ کی سعودی عرب سے قربت پر صیہونیوں میں تشویش
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ کی خلیجی
مئی
یوراگوئے کا وینزویلا کے معاملے پر سفارتی موقف
?️ 7 جنوری 2026 سچ خبریں: حال ہی میں وینزویلا میں نکولس مادورو کی گرفتاری
جنوری
اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججوں نے چیف جسٹس کے اقدامات کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
?️ 19 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججوں نے چیف
ستمبر
امریکی کانگریس نے اسرائیل پر تنقید کرنے والی رکن کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے صیہونی حکومت پر تنقید اور فلسطین
نومبر